Maktaba Wahhabi

269 - 378
خاتمہ عظیم لوگوں کی زندگی سے حاصل ہونے والے سبق: گزشتہ صفحات میں ہم نے جو کچھ لکھا وہ مشتے نمونہ از خروارے کے بمصداق تھا۔ ہر فصل میں ہم نے اہل بیت کے عظیم فرزندوں کا ذکر کیا۔ ان کے علم و عمل پر روشنی ڈالی۔ بے شک یہ ہماری تاریخ کے نہایت روشن صفحات ہیں ۔ ذرا اس گزشتہ زمانے کے حوادث و واقعات کا تصور کیجیے۔ ہم ان میں سے ان اکابر کی زندگیوں کے حوالے سے بعض عبرت آمیز باتیں سیکھتے اور ان سے سبق لیتے ہیں : ٭ ایک مومن دین کی محبت سے بھرا ہونا چاہیے، وہ دین کی حفاظت کے لیے جان تک دے دینے کے لیے ہر وقت مستعد رہے۔ جیسے ہی آواز اٹھے لبیک کہتا ہوا آگے بڑھے۔ جیسا کہ ہجرت کی رات جنابِ علی رضی اللہ عنہ نے اور جناب حمزہ رضی اللہ عنہ نے احد میں اور جنابِ جعفر طیار رضی اللہ عنہ نے موتہ میں کیا۔ یہی صارفین مخلصین کا حال ہوتا ہے جب کہ دجالوں منافقوں کے قول و فعل میں کھلا تضاد ہوتا ہے۔ ٭ اسلام میں صبر کی ایک شان اور عظمت ہے۔ ذرا سیّدہ صفیہ اخت سیّدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے صبر کو دیکھیے کہ بھائی کی شہادت کا سن کر بھی بے دل اور بے صبر نہیں ہوئیں ۔ کہا تو یہ کہا کہ میں صبر کروں گی اور اجر کی امید رکھوں گی۔ ذرا زینب ام المصائب کو بھی دیکھیے کہ کس قدر غم سہے۔ نانا صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات دیکھی، والدہ فاطمہ زہراء کو داغِ مفارقت دے کر جاتے دیکھا اپنے باپ کی شہادت کا نظارہ کیا۔ اپنے بھائی حسین کو زہر سے جان دیتے دیکھا جنابِ حسین کی شہادت کا منظر دیکھا۔ دو بیٹے شہید کروائے۔ کئی اقارب اللہ کے سپرد کیے۔ مگر ان سب کے بالمقابل صبر کیا۔
Flag Counter