Maktaba Wahhabi

124 - 378
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا اور پھوپھی سیّدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ آج ہم اسلام کے عظیم بہادر اور اس امت کے زبردست مجاہد کا تذکرہ کریں گے جو ’’اللہ اور اس کے رسول کے شیر‘‘ (اسد اللہ و رسولہ) کے پر ہیبت لقب کے ساتھ نوازے گئے۔ اور جب بھی صرف ’’اسد اللہ‘‘ کہا جاتا ہے ذہن کو کسی اور طرف جانے کی جرأت نہیں ہوتی اور سننے والے کا خیال صرف عظیم بہادر مجاہد کبیر حمزہ بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدمناف بن قصی بن کلاب ہی کی طرف جاتا ہے۔ جی ہاں ! یہ امام بطل، ہیبت ناک شیر ابو عمارہ، ابو یعلی، قرشی ہاشمی مکر ثم مدنی بدری شہید ہیں ۔ سیّدنا حمزہ بن عبدالمطلب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا بھی ہیں اور رضاعی بھائی بھی۔ نبوت کے دوسرے سال ایمان لے آئے۔ آپ کا قبولِ اسلام دین و ایمان کی نصرت وحمایت کے ایک نئے دور کا آغاز تھا۔ رب تعالیٰ نے اسلام کے ذریعے آپ کو عزت دی اور آپ کے
Flag Counter