Maktaba Wahhabi

106 - 378
سیّدہ زینب رضی اللہ عنہا قارئین کرام! آج ہم اہل بیت رسول کی جس عظیم شخصیت کے بارے میں گفتگو کریں گے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیّدہ زینب رضی اللہ عنہا ہیں ۔ جنہوں نے اپنے والد ماجد، پیغمبر خدا، نبی مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی بے حد نصرت و تائید کی۔ سیّدہ زینب رضی اللہ عنہا کی مبارک زندگی کا مطالعہ کرنے والا، سیدہ رضی اللہ عنہا کے حیرت انگیز واقعات پڑھ کر ان کی جرأت ایمانی، دین سے محبت اور اللہ اور اس کے رسول کی نصرت و تائید کے جذبے پر دم بخود رہ جاتا ہے۔ باوجود یہ کہ آپ اپنے خاوند کے ساتھ اپنے گھر میں بڑے اطمینان اور آرام کی زندگی گزار رہی تھیں لیکن پھر بھی آپ نے گھر کے عیش و آرام کو قربان کرکے راہ خدا میں ہجرت کرنے اور ہنستا بستا گھر قربان کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اور یہ عظیم قربانی آپ نے صرف اور صرف دین کی نصرت و تائید کے لیے دی۔ میرے محترم قارئین اہل بیت نبوی کی اس عظیم خاتون کی بے مثال قربانی کا قصہ ضرور جاننا چاہیں ۔ مگر اس سے پہلے ہم سیّدہ زینب رضی اللہ عنہا کے بارے میں چند ابتدائی معلومات قارئین کی نظر کرتے ہیں : سیّدہ زینب رضی اللہ عنہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادیوں میں سے بالاتفاق سب سے بڑی ہیں اور بعثت سے دس سال پہلے پیدا ہوئیں ۔ مشرف با سلام ہوئیں اور بدر کے بعد ہجرت کی سعادت حاصل کی۔ اپنے خالہ زاد ابو العاص بن الربیع سے بیاہی گئیں ایک قول یہ بھی ہے کہ جنابِ قاسم رضی اللہ عنہ بن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ سے بڑے تھے۔ البتہ سب بہنوں میں آپ بالاتفاق بڑی تھیں ۔ ابو العاص آپ کی خالہ ہالہ بنت خویلد کے صاحبزادے تھے۔ نہایت شریف اور سلیم الطبع انسان تھے۔ دونوں کو ایک دوسرے سے بے پناہ محبت تھی۔ محبت اور
Flag Counter