آلِ نبی کی تعریف میں انس، براء بن عازب اور ابو سعید خدری رضی اللہ عنہم کی روایتیں :
سیّدنا براء بن عازب، سیّدنا ابو سعید خدری اور سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہم نے اہل بیت کی صفات اور فضائل نقل کرکے ان کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔
سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: حسن بن علی رضی اللہ عنہ کے مقابلے میں کوئی بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زیادہ مشابہ نہیں تھا۔ [1]
براء بن عازب رضی اللہ عنہ :
امام ترمذی نے براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کو دیکھا تو فرمایا: ’’اے اللہ! میں ان سے محبت کرتا ہوں ، تو بھی ان سے محبت فرما۔‘‘ [2]
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ :
امام احمد نے ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’حسن اور حسین رضی اللہ عنہما اہل جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں ۔‘‘[3]
عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ اہل بیت رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں :
سیّدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سیّدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما کی تعریف کرتے ہوئے فرماتے ہیں جس کو رجاء بن ربیعہ رضی اللہ عنہ نے روایت کیا ہے: میں مسجد نبوی میں تھا کہ حسین بن علی رضی اللہ عنہ کا گزر ہوا، انہوں نے لوگوں کو سلام کیا تو سب نے جواب دیا، عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ خاموش رہے، پھر لوگوں کے خاموش ہونے کے بعد ابن عمرو رضی اللہ عنہما نے آواز بلند کی اور کہا: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، پھر لوگوں کی طرف متوجہ ہوکر فرمایا: کیا میں تم کو نہ بتاؤں
|