Maktaba Wahhabi

توبہ و تقویٰ اسباب ، وسائل اور ثمرات گناہوں کے اثرات

مؤلف: ابو شرحبیل شفیق الرحمن الدراوی

ناشر: الفرقان ٹرسٹ لاہور

گناہوں کو بخش سکتا ہے۔ اور اپنے کئے پر اصرار نہیں کرتے(بار بار وہ گناہ نہیں کرتے) جب کہ وہ جانتے ہوتے ہیں ۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کا بدلہ ان کے رب کی طرف سے مغفرت اور ایسے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے اور نیکی کرنے والوں کا کیا اچھا اجر ہے۔‘‘ معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ کو وہ لوگ پسند ہیں جو گناہ کرکے اس پراڑتے نہیں بلکہ تو بہ کا راستہ اختیار کرتے ہیں اور معافی مانگتے ہیں ۔ دراصل توبہ ہی تقویٰ کے استحکام و بلندی کا اہم ذریعہ ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ کی قسم ! اگر تم گناہ نہ کرتے تو اللہ تعالیٰ تمہیں ختم کرکے ایسی مخلوق پیدا کرتا جو گناہ کرتی اور اللہ تعالیٰ سے گناہوں کی معافی مانگتی اور وہ انہیں بخشتا۔‘‘ ( مسلم:۲۷۴۸) یہ کتاب ایسے لوگوں کو جو یہ سمجھ بیٹھے ہیں کہ ’’ہمارے گناہ اس قدر زیادہ ہیں کہ اب توبہ کی گنجائش نہیں ، او ر وہ اسی بد گمانی میں گناہ پر گناہ کیے جارہے ہیں کہ اب ذلت ہمارا مقدر بن چکی ہے۔‘‘ توبہ کرنے اور متقیوں کو تقویٰ پر استقامت کے لیے سیدھی راہ دکھائے گی۔ (ان شاء اللہ) اس کتاب میں مصنف نے گناہ، اس کے اسباب ، اثرات اور نقصانات بیان کرنے کے بعد توبہ کے فوائد ، ثمرات اور تقویٰ کی اہمیت جیسے عنوانات کو جا بجا قرآنی آیات اور صحیح احادیث نبویہؐ سے مزین کیا ہے، جو اس کتاب کی انفرادیت اور خاصیت کی وجہ ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ابو ساریہ عبدالجلیل بھائی (مدیر اعلیٰ الفرقان ٹرسٹ)کوبھی جزائے خیر سے نوازے جو ہر کتاب کو قرآن و حدیث کا خاصہ دیکھنے کے خواہش مند ہیں ۔ عبدالرؤف مدیر مکتبۃ الکتاب، لاہور ۱۰ مار چ ۲۰۱۰ء
x
صفحہعنوان
11عرضِ ناشر
13سخن ہائے گفتنی
17نافرمانی کے چند اسباب
20گناہوں کی اقسام
22انسان کے نفس پرگناہوں کے اثرات
24۱۔جرم کا ارتکاب:
25۲۔خواہش نفس کا غلبہ
26۳۔بندے اور رب کے درمیان پردہ:
26۴۔دل میں خوف اور بے چینی:
26۵۔ معاشی پریشانیاں :
26۶۔دل کی سختی اور اندھیرا :
27۷۔گناہ کا زنگ:
27۸۔دلوں کا پردہ:
28۹۔چہرے کی سیاہی:
29۱۰۔دنیا میں سخت پکڑ اورآزمائش سے دوچار ہونا:
29۱۱۔آخرت میں عذاب:
30۱۲۔ گناہ سے نعمتیں ختم اور آزمائشیں شروع ہوجاتی ہیں :
30۱۳۔ قبول حق کی توفیق کا سلب ہونا :
30۱۴۔ نفسیاتی اورجسمانی امراض:
31۱۵۔ نعمتوں کا زوال :
31۱۶۔ مخلوق کے دل میں نفرت وبغض اور جہنم کے عذاب کا استحقاق:
32۱۷۔ اللہ کا غضب اور ایمان کا نقصان :
32۱۸۔گناہ اللہ تعالیٰ کی نظر میں انسان کی ذلت کا باعث بنتا ہے :
32۱۹۔گناہ سے ذلت انسان کا مقدر بن جاتی ہے:
32۲۰۔ ملائکہ اور مرسلین کی دعاؤں سے محرومی کا اصل سبب گناہ ہیں :
33۲۱۔ گناہ کی وجہ سے اللہ تعالیٰ انسان کو بھلا دیتے ہیں :
33۲۲۔ گناہ کی وجہ سے انسان کا حقیر ہو جانا:
33۲۳۔ اعضا کی خیانت اور ان کی مدد سے محرومی:
34۲۴۔دنیا میں رزق میں تنگی اور بے اطمینانی وبے چینی اور آخرت میں برا انجام یعنی اندھا کرکے اٹھایا جانا :
34۲۵۔ اعمال صالحہ پر مقرر فرشتوں کی صحبت سے محرومی:
35۲۶۔ علم سے محرومی:
36۲۷۔ وحشت اور خوف کا طاری رہنا:
36۲۸۔ کاموں میں رکاوٹ:
36۲۹۔ بصیرت سے محرومی:
37۳۰۔ اللہ تعالیٰ کی تدبیر اور پکڑ کا شکار ہونا:
37۳۱۔ گناہ آپس میں جڑے ہوتے ہیں :
37۳۲۔ گناہ سے بدن اور دل کمزور ہوجاتے ہیں :
38۳۳۔ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کے سے ثواب سے محرومی:
38۳۴۔ عمر میں کمی اور برکت کا خاتمہ:
38۳۵۔ گناہ سے خیر کا ارادہ کمزور اور شر کا ارادہ قوت پکڑتا ہے:
39۳۶۔ حیاء کا خاتمہ:
39۳۷۔ مسلسل گناہ سے گناہ کی قباحت جاتی رہتی ہے:
40۳۸۔ انسان کی عقل خراب ہو جاتی ہے:
40۳۹۔ رزق سے محرومی :
40۴۰۔عقل کا فساد اورخاتمہ :
40۴۱۔ غیرت کا خاتمہ :
41۴۲۔ احسان اور بھلائی کا خاتمہ :
41۴۳۔ مرنے کے وقت کی سختیاں اور اضطراب:
42۴۴۔ محشر کی سختیاں :
43۴۵۔ جہنم کا عذاب:
43۴۶۔ آخرت میں حسرت اورافسوس:
45روئے زمین پر گناہ کے اثرات
45۱۔ امن اورپر کشائش زندگی کا خاتمہ ، خوف اور بھوک کا مسلط ہونا :
45۲۔ زمین اور سمندر میں تباہی اور امن وسکون کا خاتمہ :
46۳۔ اللہ تعالیٰ کا غضب اور اجتماعی ہلاکتیں :
46۴۔ آبادیوں کی تباہی وبربادی :
47۵۔ عام عذاب :
48توبہ اور استغفار کے فوائد
49توبہ کا معنی و مفہوم:
51توبہ کی اہمیت :
52سب سے بڑی عبادت :
53رحمت ِ الٰہی کی وسعتیں :
53تائبین سے اللہ کی محبت اوراس کی حکمتیں :
56عجیب اعلان:
57بابِ توبہ :
58ثوابِ توبہ :
61مقامِ توبہ اور انبیاء و صالحین :
64توبہ کی ضرورت :
65توبہ اوراستغفار کی فضیلت :
67توبہ کے فوائد:
73عذاب سے نجات :
74توبہ کے عجیب آثار :
75توبہ کا وقت اور اس کی شرائط
76توبہ کا وقت :
77توبہ کی شرائط:
80ابراہیم بن ادہم کا قصہ:
83توبہ قبول ہونے کی نشانیاں
85توبہ اوراستغفار میں فرق
87لوگ اور توبہ کی اقسام
90کفارہ اور گناہ کی بخشش میں فرق
92توبہ میں ہونے والی غلطیاں
92۱۔تاخیر :
93۲۔ غفلت :
94۳۔ توبہ توڑنے کے خوف سے، توبہ ہی نہ کرنا :
95۴۔ خوف سے توبہ نہ کرنا:
96۵۔ جاہ ومنصب کا خوف:
97۶۔ رحمت کا غلط مفہوم:
98۷۔ ڈھیل سے دھوکہ:
99۸۔ اللہ کی رحمت سے نا امیدی:
100۹۔ تقدیر کی حجت:
101۱۰۔ جھوٹی توبہ:
102توبہ کی اقسام
102۱۔ واجب توبہ :
103۲۔ مستحب توبہ :
103۳۔ پکی توبہ:
104۴۔ حقوق کی ادائیگی اور مظالم سے نجات:
106تقویٰ کی حقیقت
111تقویٰ کی اہمیت اور ثمرات
115تقویٰ کے مراتب
116تقویٰ پر ابھارنے والے اسباب
116۱۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم:
116۲۔ شریعت میں سنجیدگی اور پختگی اختیار کرنا:
117۳۔ نماز :
117۴۔شعائر اسلام کا قائم کرنا ، اور مکارم اخلاق کا اختیار کرنا:
117۵۔ روزہ رکھنا :
118۶۔عدل قائم کرنا :
118۷۔ معاف کردینا :
118۸۔سچ بات کہنا :
118۹۔ سچائی کا ساتھ دینا :
118۱۰۔وعدہ پورا کرنا:
119۱۱۔ زکوٰۃ و صدقات ادا کرنا :
119۱۲۔ صدقہ و خیرات:
120تقویٰ کے ثمرات
120۱۔ اللہ جل شانہ کے ہاں عزت و تکریم:
120۲۔ رب کریم کی دوستی اور محبت کا حصول:
121۳۔ آخرت میں امن ، غم سے نجات:
121۴۔ ہدایت پر استقامت ، گمراہی سے نجات اور عرفانِ توحید:
121۵۔ دنیا و آخرت میں بہترین انجام سے سرفرازی:
122۶۔ اللہ کریم کی نصرت و تائید کی بشارت:
122۷۔ اللہ تعالیٰ کی معیت اور ساتھ :
122۸۔ اللہ کی محبت:
123۹۔ فرقان کی بخشش:
123۱۰۔ نور کی بخشش:
124۱۱۔ دشمن سے حفاظت:
124۱۲۔گناہ معاف کرنے اور اجر بڑھانے کی بشار ت:
124۱۳۔ مغفرت کی بشارت:
125۱۴۔ ہر کام میں آسانی اور سہولت:
125۱۵۔ مصائب اور پریشانیوں سے نجات:
125۱۶۔ رزق میں فراوانی:
126۱۷۔ بگڑی بننا:
126۱۸۔ بہترین لباس:
126۱۹۔ خاص رحمت:
127۲۰۔ اعمال کا قبول ہونا:
127۲۱۔ علم کا نور:
127۲۲۔اہل خانہ اوراولاد کی سلامتی:
128۲۳۔ خیروبرکت:
128۲۴۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسان کی حفاظت :
128۲۵۔ اللہ تعالیٰ کی ولایت، دوستی اور اس کی حمایت :
128۲۶۔ ملائکہ کی ہمراہی اور ثابت قدمی :
129۲۷۔عزت اور سربلندی اورکامیابی کا حصول :
129۲۸۔ دنیا اور آخرت میں سر بلندی اور کامیابی :
129۲۹۔ ملائکہ اورمخلوق میں اللہ کی جانب سے خاص قسم کی محبت کا حصول :
129۳۰۔ دنیا اور آخرت میں امن اور خوف سے نجات:
129۳۱۔ قرآن سے شفا اور تسلی کا حصول:
130۳۲۔ تقویٰ ہی عزیمت ہے:
130۳۳۔ کامیابی اور نجات:
130۳۴۔ تقویٰ کی بنا پر دوستی کو دوام :
131۳۵۔ زادِ راہ :
131۳۶۔ محشر کے خوف سے نجات:
131۳۷۔جہنم کے عذاب سے نجات:
132۳۸۔ جنت کی کامیابی:
133۳۹۔ جنت میں خصوصی انعام واکرام اور مہمان نوازی :
133۴۰۔ آخرت میں امن:
134نیک اعمال کے اثرات
134۱۔ کئی امراض سے نجات:
134۲۔ ایمان کا بڑھ جانا:
135۳۔ دنیا میں اطمینان قلب اور آخرت میں اچھا انجام :
135۴۔ ہر کام کی بخوبی تکمیل:
136۵۔ ہلاکت خیز اُمور سے نجات:
137۶۔خاتمہ کے وقت ایمان کا نصیب ہونا :
139نیک اعمال کی حفاظت کریں
150ہدیہ تشکر
Flag Counter