Maktaba Wahhabi

248 - 259
’’ہم نے تورات نازل فرمائی ہے جس میں ہدایت ونور ہے، انبیاء جو اللہ تعالیٰ کو مانتے تھے، اللہ والے اور علمائے کرام یہودیوں میں اسی تورات کے ساتھ فیصلے کرتے تھے کیونکہ انھیں اللہ کی اس کتاب کی حفاظت کا حکم دیا گیا تھا اور وہ اس پر اقراری اور گواہ تھے۔ لہٰذا تم لوگوں سے نہ ڈرو اور صرف میرا ڈر رکھو، میری آیتوں کو تھوڑے تھوڑے مول پر نہ بیچو، جو لوگ اللہ کی اتاری ہوئی وحی کے ساتھ فیصلے نہ کریں وہ پورے اور پختہ کافر ہیں۔‘‘[1] ملکۂ بلقیس کا قول نقل کرتے ہوئے فرمایا: ﴿ قَالَتْ رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي وَأَسْلَمْتُ مَعَ سُلَيْمَانَ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ﴾ ’’اے پروردگار! میں نے اپنے نفس پر ظلم کیا اور میں سلیمان ( علیہ السلام ) کے ساتھ رب العالمین کی فرماں بردار بن گئی۔‘‘[2] حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی امت کے بارے میں فرمایا: ﴿ وَإِذْ أَوْحَيْتُ إِلَى الْحَوَارِيِّينَ أَنْ آمِنُوا بِي وَبِرَسُولِي قَالُوا آمَنَّا وَاشْهَدْ بِأَنَّنَا مُسْلِمُونَ ﴾ ’’اور جب کہ میں نے حواریوں کو حکم دیا کہ تم مجھ پر اور میرے رسول پر ایمان لاؤ۔ انھوں نے کہا کہ ہم ایمان لائے اور آپ گواہ رہیے کہ ہم پورے فرمانبردار ہیں۔‘‘[3] اور فرمایا: ﴿ وَمَنْ أَحْسَنُ دِينًا مِّمَّنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلّٰهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ وَاتَّبَعَ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا ۗ وَاتَّخَذَ اللّٰهُ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلًا ﴾ ’’باعتبار دین کے اس شخص سے اچھا کون ہے جو اپنا منہ اللہ کے احکام پر دھردے اور
Flag Counter