Maktaba Wahhabi

273 - 259
سَيُجْزَوْنَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ﴾ ’’اللہ کے سب نام اچھے ہیں، اسے انھی ناموں سے پکارو اور ان لوگوں کو چھوڑ دو جو اس کے ناموں میں کج روی کرتے ہیں ان کو جلد ہی ان کے کیے کا بدلہ دے دیا جائے گا۔‘‘[1] مومن صرف ایک اللہ سے دعا کرتا ہے، اسی کی عبادت کرتا ہے، اس کی عبادت میں کسی کو بھی شریک نہیں کرتا اور مشرکوں کے طریقے سے بچتا ہے جن کی بابت اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ﴿ قُلِ ادْعُوا الَّذِينَ زَعَمْتُم مِّن دُونِ اللّٰهِ ۖ لَا يَمْلِكُونَ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ فِي السَّمَاوَاتِ وَلَا فِي الْأَرْضِ وَمَا لَهُمْ فِيهِمَا مِن شِرْكٍ وَمَا لَهُ مِنْهُم مِّن ظَهِيرٍ ﴿٢٢﴾ وَلَا تَنفَعُ الشَّفَاعَةُ عِندَهُ إِلَّا لِمَنْ أَذِنَ لَهُ ۚ حَتَّىٰ إِذَا فُزِّعَ عَن قُلُوبِهِمْ قَالُوا مَاذَا قَالَ رَبُّكُمْ ۖ قَالُوا الْحَقَّ ۖ وَهُوَ الْعَلِيُّ الْكَبِيرُ ﴿٢٣ ﴾ ’’(اے نبی!) آپ کہہ دیجیے۔ انھیں پکارو جنھیں تم نے اللہ کے سوا(معبود) خیال کیا تھا، وہ آسمانوں میں اور زمینوں میں ذرہ برابر اختیار نہیں رکھتے، اور نہ ان کا ان دونوں میں کوئی حصہ ہے اور نہ ان میں سے کوئی اللہ کا مددگار ہی ہے۔ اوراس کے ہاں صرف اس شخص کی سفارش نفع دے گی جسے اللہ اجازت دے گا، حتی کہ جب ان کے دلوں سے گھبراہٹ دور کر دی جاتی ہے تو (باہم) کہتے ہیں:تمھارے رب نے کیا کہا؟ وہ کہتے ہیں: حق(سچ کہا) اور وہ بہت بلند ، بہت بڑا ہے۔‘‘[2] مومن کو کیا کرنا چاہیے؟ یہ مختصر اشارات ہیں جن کی تفصیل وتشریح بہت اہم ہے مگر یہاں اس کی گنجائش نہیں، لہٰذا
Flag Counter