Maktaba Wahhabi

251 - 259
’’اور ان سے لڑائی کرو یہاں تک کہ فتنہ باقی نہ رہے اور دین سارے کا سارا اللہ ہی کے لیے ہوجائے۔‘‘[1] دین ِکامل لیکن اگر دین کا کوئی حصہ اللہ کے لیے ہو اور کوئی غیراللہ کے لیے تو یہ شرک ہے۔ کامل دین وہ ہے جو حدیث میں بیان کردیا گیا ہے کہ آپ نے فرمایا: ’’جس نے اللہ کے لیے محبت کی، اللہ کے لیے نفرت کی، اللہ کے لیے دیا، اللہ کے لیے روکا، تو اس کا دین کامل ہوگیا۔‘‘[2] پس مومن صرف اللہ سے محبت کرتا ہے اور اللہ ہی کے نام پر محبت کرتا ہے۔ لیکن مشرک اللہ کے ساتھ ساتھ دوسروں سے بھی محبت کرتا ہے۔ جیسا کہ فرمایا: ﴿ وَمِنَ النَّاسِ مَن يَتَّخِذُ مِن دُونِ اللّٰهِ أَندَادًا يُحِبُّونَهُمْ كَحُبِّ اللّٰهِ ۖ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِّلّٰهِ ﴾ ’’بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو اوروں کو اللہ کے شریک ٹھہرا کر ان سے ایسی محبت رکھتے ہیں جیسی اللہ سے ہونی چاہیے اور ایمان والے اللہ کی محبت میں بہت سخت ہوتے ہیں۔‘‘ [3]
Flag Counter