Maktaba Wahhabi

تصوف میں شیخ اور تصور شیخ

مؤلف: اسعد اعظمی

ناشر: مکتبہ الفہیم مئوناتھ انڈیا

سال شائع: 2016

ایک دوسرے صوفی مصنف مرید کے آ داب بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ’’ مرید کا اعتقاد اپنے شیخ پر منحصر ہونا چاہیے اور اس کا یہ عقیدہ ہونا چاہیے کہ اس کا مطلوب ومقصد اسی شیخ کے ذریعہ حاصل ہوسکتا ہے اور اگر اس کی نظر کسی دوسرے شیخ کی طرف گئی تو اپنے اس شیخ سے محروم ہوجائے گا اور اس کا فیض اس پر بند ہوجائے گا۔‘‘ [1] اس سلسلے میں صوفیہ کا ایک من گھڑت اصول ملاحظہ فرمائیں: ’’المرید بین الشیخین کالمرأۃ بین الرجلین‘‘[2] دو شیوخ کے درمیان ایک مرید کی مثال ویسی ہی ہے جیسے کہ ایک عورت دو مردوں کے درمیان۔ بات یہیں پر ختم نہیں ہوتی بلکہ اپنے شیخ کے ساتھ کسی دوسرے شیخ سے ربط وتعلق کو صراحۃً شرک باللہ بتایا گیا ہے،چنانچہ شعرانی لکھتے ہیں: ’’إن من أشرک بشیخہ شیخا آخر وقع في الشرک باللّٰه‘‘[3] جس نے اپنے شیخ کے ساتھ کسی دوسرے شیخ کو بھی شریک کرلیا وہ شرک باللہ میں پڑ گیا۔ ’’ومن أخذ الطریق علی غیر شیخہ کان علی غیر دین‘‘[4] جس نے اپنے شیخ کے علاوہ کسی اور کا راستہ لیا وہ دین سے ہٹ گیا۔ سطور بالا سے آپ نے اندازہ لگالیا ہوگا کہ توحید شیخ کا کیا مقام ومرتبہ ہے اور اس سے اعراض کرنے والا کس طرح شرک اور ارتداد کا شکار ہوجاتا ہے۔اس مفہوم کو بعض علما نے توحید شیخ کے بجائے ’’توحید مطلب‘‘ کے عنوان سے بیان کیا ہے۔ملاحظہ ہو امداد السلوک کی درج ذیل عبارت: ’’توحید مطلب اینکہ بداند(سالک)کہ بجز ایں شیخ معین موصوف صفات مرادر
x
صفحہعنوان
6مقدمہ طبع ثانی
7حصہ اول:اہل طریقت کے نزدیک شیخ کا مقام و مرتبہ
7عرض مرتب(مقدمہ طبع اول)
11پیری مریدی کی ضرورت
15شیخ کا مقام ومرتبہ
16توحید شیخ
19شیخ کے لیے خدا ئی صفات:
23مشائخ کے سلسلے میں اہل تصوف کے چند توحید شکن اور غارت گر ایمان عقائد واعمال
27شیخ اور مقام نبوت
29طاعت کاملہ:
30مذہب شیخ بمقابلہ مذاہب فقہیہ:
32طاعت شیخ بمقابلہ معصیت رب:
38عصمت اولیاء:
44شاہ اسماعیل دہلوی کا انتباہ
47صفات الٰہیہ سے متصف اولیاء ومشائخ:
52دلوں کے خطرات اور امور غیبیہ پر مطلع ہونے کے لیے اورادو آداب:
58مصائب میں اولیاء و مشائخ سے فریاد و استغاثہ
65کائنات میں اولیاء ومشائخ کا تصرف
69اسلامی موقف:
70امامان دین کا احتجاج
70شاہ اسماعیل دہلوی:
72مولانا اشرف علی تھانوی:
73مولانا ابو الحسن علی ندوی:
74علامہ ماہر القادری:
78حصہ دوم اہل تصوف کی اصطلاح میں تصور شیخ
79عرض مرتب (مقدمہ طبع اول)
82تصورشیخ:
83اہمیت وفضیلت:
84مقاصد اورفوائد:
851۔دفع وسواس وازالہ خطرات:
862۔شیخ کے اخلاق واعمال کا اتباع:
86۳-پیرومرید کے درمیان مشرق ومغرب جیسا فاصلہ ہونے کے باوجود مرید کو تربیت وفیضان کا حصول:
874۔غذا کے بغیر صحت وتندرستی:
87اوقات وحالات:
88خطرات وحوادث میں:
89پیغام رسانی کے لیے:
90اشکال وطرق:
93قبروں میں مدفون مشائخ سے ’’تصور شیخ ‘‘ کا عمل:
94تصور شیخ کے جواز کے دلائل:
95پہلی آیت:
96دوسری آیت:
97تیسری آیت:
97چوتھی آیت:
100پانچویں آیت:
102احادیث نبویہ:
103تصور شیخ کی مشروعیت پرایک عجیب وغریب قسم کی دلیل:
111تصور شیخ کچھ عملی واقعات
116تصور شیخ کے بارے میں اکابرین ملت کے چـــنـــد گــــراں قــــدر ارشــــادات
116سید احمد رائے بریلوی
118شاہ اسماعیل دہلوی
120مولانا رشید احمد گنگوہی
120مولانا اشرف علی تھانوی
122مولانا حسین احمد مدنی
Flag Counter