Maktaba Wahhabi

تصوف میں شیخ اور تصور شیخ

مؤلف: اسعد اعظمی

ناشر: مکتبہ الفہیم مئوناتھ انڈیا

سال شائع: 2016

حصہ اول:اہل طریقت کے نزدیک شیخ کا مقام و مرتبہ عرض مرتب(مقدمہ طبع اول) تصوف وطریقت کے تعلق سے کسی کتاب،مضمون،تذکرہ یا سوانح پر جب بھی نظر پڑتی ہے تو اس میں سب سے خاص اور قابل توجہ چیز جو ہوتی ہے وہ یہ کہ اولیاء و مشائخ کے بارے میں سنسنی خیز واقعات،مافوق العادت تصرفات اور عام انسانی زندگی سے مختلف عجائب و خوارق سے بھری ہوئی زندگیوں کا تذکرہ ہوتا ہے جو قارئین کو غیر شعوری طور پر کسی اور ہی عالم میں پہنچا دیتی ہیں اور وہ ان برگزیدہ ہستیوں کے بارے میں تعظیم و تقدیس کے غیر معمولی جذبات سے معمور ہو جاتے ہیں۔حتی کہ کبھی کبھی تعظیم و تکریم کے یہ جذبات جائز حدود و قیود کا دائرہ عبور کرکے ایسے مقام پر پہنچ جاتے ہیں جہاں تک جانے کی شریعت میں کوئی گنجائش نہیں ملتی۔ تصوف جسے تقرب الی اللہ،تزکیہ نفس اور اصلاح و ارشاد کا ذریعہ تصور کیا جاتا ہے اس میں مذکورہ جذبات و رجحانات کی موجودگی سے شرعی تعلیمات اور دین کے مزاج سے معمولی واقفیت رکھنے والے فرد کو ہمیشہ تشویش رہی ہے،خاص طور سے اس صورت میں یہ تشویش دوچند ہو جاتی ہے جب کہ شرعی علوم و معارف کے حاملین کی ایک تعداد بھی طبقہ صوفیاء میں نظر آتی ہے جن کی موجودگی سے باقی لوگوں کو اپنے طریقہ عمل پر گامزن رہنے کا جواز اور حوصلہ ملتا ہے۔ لیکن معمولی بحث و تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آجاتی ہے کہ شرعی علوم و معارف پر نظر رکھنے والے طبقہ صوفیاء کے تذکروں اور حکایتوں میں موجود بعض بے اعتدالیوں اور لغزشوں سے قطع نظر جا بجا ایسی تصریحات بھی ملتی ہیں جن میں راہ تصوف کی بے اعتدالیوں پر نکیر اور ان سے بیزاری کا اظہار ہوتا ہے اور شرعی حدود وقوانین کو چیلنج کرنے والے عقائد
x
صفحہعنوان
6مقدمہ طبع ثانی
7حصہ اول:اہل طریقت کے نزدیک شیخ کا مقام و مرتبہ
7عرض مرتب(مقدمہ طبع اول)
11پیری مریدی کی ضرورت
15شیخ کا مقام ومرتبہ
16توحید شیخ
19شیخ کے لیے خدا ئی صفات:
23مشائخ کے سلسلے میں اہل تصوف کے چند توحید شکن اور غارت گر ایمان عقائد واعمال
27شیخ اور مقام نبوت
29طاعت کاملہ:
30مذہب شیخ بمقابلہ مذاہب فقہیہ:
32طاعت شیخ بمقابلہ معصیت رب:
38عصمت اولیاء:
44شاہ اسماعیل دہلوی کا انتباہ
47صفات الٰہیہ سے متصف اولیاء ومشائخ:
52دلوں کے خطرات اور امور غیبیہ پر مطلع ہونے کے لیے اورادو آداب:
58مصائب میں اولیاء و مشائخ سے فریاد و استغاثہ
65کائنات میں اولیاء ومشائخ کا تصرف
69اسلامی موقف:
70امامان دین کا احتجاج
70شاہ اسماعیل دہلوی:
72مولانا اشرف علی تھانوی:
73مولانا ابو الحسن علی ندوی:
74علامہ ماہر القادری:
78حصہ دوم اہل تصوف کی اصطلاح میں تصور شیخ
79عرض مرتب (مقدمہ طبع اول)
82تصورشیخ:
83اہمیت وفضیلت:
84مقاصد اورفوائد:
851۔دفع وسواس وازالہ خطرات:
862۔شیخ کے اخلاق واعمال کا اتباع:
86۳-پیرومرید کے درمیان مشرق ومغرب جیسا فاصلہ ہونے کے باوجود مرید کو تربیت وفیضان کا حصول:
874۔غذا کے بغیر صحت وتندرستی:
87اوقات وحالات:
88خطرات وحوادث میں:
89پیغام رسانی کے لیے:
90اشکال وطرق:
93قبروں میں مدفون مشائخ سے ’’تصور شیخ ‘‘ کا عمل:
94تصور شیخ کے جواز کے دلائل:
95پہلی آیت:
96دوسری آیت:
97تیسری آیت:
97چوتھی آیت:
100پانچویں آیت:
102احادیث نبویہ:
103تصور شیخ کی مشروعیت پرایک عجیب وغریب قسم کی دلیل:
111تصور شیخ کچھ عملی واقعات
116تصور شیخ کے بارے میں اکابرین ملت کے چـــنـــد گــــراں قــــدر ارشــــادات
116سید احمد رائے بریلوی
118شاہ اسماعیل دہلوی
120مولانا رشید احمد گنگوہی
120مولانا اشرف علی تھانوی
122مولانا حسین احمد مدنی
Flag Counter