Maktaba Wahhabi

226 - 259
وَمَامَلَکَ ’’میں حاضر ہوں اے رب تیرا کوئی شریک نہیں، بجزایک شریک کے جو تیرا ہی ہے تو اس کا بھی مالک ہے اور اس کی ملکیت کا بھی مالک ہے۔‘‘ مشرکین کے وسیلے وہ صرف یہ کر تے تھے کہ اپنے معبودوں کو وسیلے اور واسطے قرار دیتے تھے جو ان کے خیال میں انھیں اللہ سے قریب کرنے والے اور ان کی شفاعت کرنے والے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿وَالَّذِينَ اتَّخَذُوا مِن دُونِهِ أَوْلِيَاءَ مَا نَعْبُدُهُمْ إِلَّا لِيُقَرِّبُونَا إِلَى اللّٰهِ زُلْفَىٰ﴾ ’’اور جن لوگوں نے اس کے سوا اولیا بنا رکھے ہیں (وہ کہتے ہیں کہ) ہم ان کی عبادت صرف اس لیے کرتے ہیں کہ وہ ہمیں اللہ کے زیادہ قریب کردیں۔‘‘[1] مزید فرمایا: ﴿ أَمِ اتَّخَذُوا مِن دُونِ اللّٰهِ شُفَعَاءَ ۚ قُلْ أَوَلَوْ كَانُوا لَا يَمْلِكُونَ شَيْئًا وَلَا يَعْقِلُونَ ﴿٤٣﴾ قُل لِّلّٰهِ الشَّفَاعَةُ جَمِيعًا ۖ لَّهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ ثُمَّ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ﴾ ’’کیا ان لوگوں نے اللہ تعالیٰ کے سوا اوروں کو سفارشی مقرر کر رکھا ہے؟ آپ کہہ دیجیے اگرچہ وہ کچھ بھی اختیار نہ رکھتے ہوں اور نہ عقل رکھتے ہوں۔ کہہ دیجیے کہ تمام سفارش کا اختیار اللہ ہی کو ہے۔ تمام آسمانوں اور زمین کا راج اور بادشاہت اسی کے لیے ہے پھر تم سب اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔‘‘[2]
Flag Counter