Maktaba Wahhabi

161 - 259
فصل 12 شرک کی قسمیں اس بارے میں اصل یہ ہے کہ شرک کی دو قسمیں ہیں: (1) ربوبیّت میں شرک (2) الوہیّت میں شرک۔ ربوبیّت میں شرک یہ ہے کہ غیر اللہ کو اللہ کی تدبیر میں شریک بنا دیا جائے۔ چنانچہ فرمایا: ﴿ قُلِ ادْعُوا الَّذِينَ زَعَمْتُم مِّن دُونِ اللّٰهِ ۖ لَا يَمْلِكُونَ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ فِي السَّمَاوَاتِ وَلَا فِي الْأَرْضِ وَمَا لَهُمْ فِيهِمَا مِن شِرْكٍ وَمَا لَهُ مِنْهُم مِّن ظَهِيرٍ﴾ ’’کہہ دیجیے! کہ اللہ کے سوا جن جن کا تمھیں گمان ہے سب کو پکارو۔ وہ آسمانوں اور زمینوں میں ذرہ برابر بھی اختیار نہیں رکھتے، اور نہ ان کا ان دونوں میں کوئی حصہ ہے اور نہ ان میں سے کوئی اللہ کا مددگار ہی ہے۔‘‘[1] اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا ہے کہ معبودان باطلہ ذرہ برابر بھی استقلال اور خود مختاری نہیں رکھتے، نہ کسی چیز میں اس کے شریک ہیں، نہ کسی چیز میں اس کی مدد کرتے ہیں اور ظاہر ہے کہ جو شخص نہ مالک ہے، نہ شریک ہے اور نہ مددگار ہے تو وہ بالکل بے تعلق ہے اور ہر گز کوئی نفع نقصان نہیں پہنچاسکتا۔ الوہیّت میں شرک یہ ہے کہ غیراللہ کی عبادت کی جائے یا اس سے دعا مانگی جائے کیونکہ
Flag Counter