Maktaba Wahhabi

159 - 259
توحید کا ثبوت اور یہ اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے کہ مشرکانہ غلط دعاؤں سے بہت سی حقیر مرادیں توحاصل ہوجاتی ہیں، لیکن بڑے بڑے حوادث میں یہ دعائیں مفید نہیں ہوتیں۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ قُلْ أَرَأَيْتَكُمْ إِنْ أَتَاكُمْ عَذَابُ اللّٰهِ أَوْ أَتَتْكُمُ السَّاعَةُ أَغَيْرَ اللّٰهِ تَدْعُونَ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ ﴿٤٠﴾ بَلْ إِيَّاهُ تَدْعُونَ فَيَكْشِفُ مَا تَدْعُونَ إِلَيْهِ إِن شَاءَ وَتَنسَوْنَ مَا تُشْرِكُونَ﴾ ’’آپ کہیے کہ اپنا حال تو بتلاؤ کہ اگر تم پر اللہ کا کوئی عذاب آپڑے یا تم پر قیامت ہی آپہنچے تو کیا اللہ کے سوا کسی اور کو پکارو گے، اگر تم سچے ہو؟ بلکہ خاص اسی کو پکارو گے، پھر جس چیز کے لیے تم اسے پکاروگے اگر وہ چاہے تو اس کو ہٹادے گا اور جن کو تم شریک ٹھہراتے ہو ان سب کو بھول جاؤگے۔‘‘[1] اور فرمایا: ﴿ وَإِذَا مَسَّكُمُ الضُّرُّ فِي الْبَحْرِ ضَلَّ مَن تَدْعُونَ إِلَّا إِيَّاهُ ۖ فَلَمَّا نَجَّاكُمْ إِلَى الْبَرِّ أَعْرَضْتُمْ ۚ وَكَانَ الْإِنسَانُ كَفُورًا﴾ ’’اور سمندر میں مصیبت پہنچتے ہی، جنھیں تم پکارتے تھے، سب گم ہوجاتے ہیں صرف وہی اللہ باقی رہ جاتا ہے۔ پھر جب وہ(اللہ) تمھیں خشکی کی طرف بچالاتا ہے تو تم منہ پھیر لیتے ہو۔ انسان بڑا ہی ناشکرا ہے۔‘‘[2]
Flag Counter