Maktaba Wahhabi

135 - 259
شریک ٹھہرایا ہے جن کے لیے اللہ تعالیٰ نے تم پر کوئی دلیل نازل نہیں فرمائی؟ سو ان دو جماعتوں میں سے امن کا زیادہ مستحق کون ہے (بتاؤ) اگر تم خبر رکھتے ہو؟ جو لوگ ایمان رکھتے ہیں اور اپنے ایمان کو شرک کے ساتھ مخلوط نہیں کرتے، انھی کے لیے امن ہے اور وہی راہ راست پر چل رہے ہیں۔ اور یہ ہماری حجت تھی جو ہم نے ابراہیم ( علیہ السلام ) کو اس کی قوم کے مقابلے میں دی تھی۔ ہم جس کو چاہتے ہیں مرتبوں میں بڑھا دیتے ہیں۔ بے شک آپ کا رب بڑا حکمت والا ،بڑا علم والا ہے۔‘‘ [1] اسوہ ابراہیمی شرک اکبر اور شرک اصغر میں ملوث یہ مشرکین ہمیشہ اخلاص والے مومنین کو ڈراتے رہتے ہیں۔ ان کے جواب میں مومن کو وہی کہنا چاہیے جوحضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنی قوم کے مشرکوں سے کہا تھا کہ ہم تمھارے معبودوں سے نہیں ڈرتے کیونکہ وہ بھی اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہیں اور نقصان پہنچانے کی ہرگز قدرت نہیں رکھتے، اگر اللہ تعالیٰ کسی پر کوئی تکلیف بھیجے تو اسے اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی دور کرنے والا نہیں۔ اور اگر وہ کسی پر رحمت نازل کرے تو اسے کوئی روکنے والا نہیں۔ ہم تمھارے ان معبودوں سے کیوں کر ڈرسکتے ہیں، جبکہ تم خالق ارض وسماء، یعنی اللہ تعالیٰ سے نہیں ڈرتے اور بے خوف وخطر اس کے دین حق میں اپنے دل سے ایجادیں کرتے ہو اور شریک پیدا کرتے رہتے ہو۔ یہ بتاؤ سلامتی اور بے خوفی کا زیادہ مستحق کون ہے۔ ہم جو اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے اور اس کے دین میں کوئی شریک پیدانھیں کرتے یا تم جو اس کی اجازت کے بغیر شریک پیدا کرچکے ہو۔ ایسی ہی روشن وقطعی حجتوں کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ اہل علم کے درجات بلند کر دیتاہے۔
Flag Counter