Maktaba Wahhabi

247 - 259
رب العالمین کی فرمانبرداری کی۔ اسی کی وصیت ابراہیم اور یعقوب علیہما السلام نے اپنی اولاد کو کی، کہ میرے بیٹو! اللہ تعالیٰ نے تمھارے لیے اس دین کو پسند فرمالیا ہے۔ خبردار! تم مسلمان ہی مرنا۔‘‘[1] حضرت یوسف علیہ السلام کی بابت فرمایا: ﴿ رَبِّ قَدْ آتَيْتَنِي مِنَ الْمُلْكِ وَعَلَّمْتَنِي مِن تَأْوِيلِ الْأَحَادِيثِ ۚ فَاطِرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ أَنتَ وَلِيِّي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ۖ تَوَفَّنِي مُسْلِمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ ﴾ ’’اے میرے پروردگار! تو نے مجھے ملک عطا فرمایا اور تو نے مجھے خواب کی تعبیر سکھائی، اے آسمان وزمین کے پیدا کرنے والے! تو ہی دنیا وآخرت میں میرا والی اور کارساز ہے، تو مجھے مسلمان مار اور نیکوکاروں سے ملادے۔‘‘[2] حضرت موسیٰ علیہ السلام اور ان کی قوم کے بارے میں فرمایا: ﴿ وَقَالَ مُوسَىٰ يَا قَوْمِ إِن كُنتُمْ آمَنتُم بِاللّٰهِ فَعَلَيْهِ تَوَكَّلُوا إِن كُنتُم مُّسْلِمِينَ ﴾ ’’اور موسیٰ ( علیہ السلام ) نے فرمایا کہ اے میری قوم! اگر تم اللہ پر ایمان رکھتے ہو تو اسی پر توکل کرو، اگر تم اطاعت کرنے والے ہو۔‘‘ [3] بنی اسرائیل کے انبیاء علیہم السلام کے بارے میں فرمایا: ﴿إِنَّا أَنزَلْنَا التَّوْرَاةَ فِيهَا هُدًى وَنُورٌ ۚ يَحْكُمُ بِهَا النَّبِيُّونَ الَّذِينَ أَسْلَمُوا لِلَّذِينَ هَادُوا وَالرَّبَّانِيُّونَ وَالْأَحْبَارُ بِمَا اسْتُحْفِظُوا مِن كِتَابِ اللّٰهِ وَكَانُوا عَلَيْهِ شُهَدَاءَ ۚ فَلَا تَخْشَوُا النَّاسَ وَاخْشَوْنِ وَلَا تَشْتَرُوا بِآيَاتِي ثَمَنًا قَلِيلًا ۚ وَمَن لَّمْ يَحْكُم بِمَا أَنزَلَ اللّٰهُ فَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ﴾
Flag Counter