Maktaba Wahhabi

206 - 259
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿وَيَوْمَ يُنَادِيهِمْ فَيَقُولُ أَيْنَ شُرَكَائِيَ الَّذِينَ كُنتُمْ تَزْعُمُونَ ﴿٧٤﴾ وَنَزَعْنَا مِن كُلِّ أُمَّةٍ شَهِيدًا فَقُلْنَا هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ فَعَلِمُوا أَنَّ الْحَقَّ لِلّٰهِ وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ﴾ ’’اور جس دن اللہ پکار کرانھیں فرمائے گا کہ تم جن کو میرے شریک خیال کرتے تھے وہ کہاں ہیں؟ اور ہم ہر امت میں سے ایک گواہ الگ کرلیں گے اورہم فرمادیں گے کہ اپنی دلیلیں پیش کرو۔ پس اس وقت وہ جان لیں گے کہ حق اللہ کی طرف سے ہے اور جو کچھ افترا وہ جوڑتے تھے سب ان کے پاس سے گم ہوجائے گا۔‘‘ [1] اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے قصے میں فرمایا: ﴿إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِ مَاذَا تَعْبُدُونَ ﴿٨٥﴾ أَئِفْكًا آلِهَةً دُونَ اللّٰهِ تُرِيدُونَ ﴾ ’’اس(ابراہیم) نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا کہ یہ تم کیا پوجتے ہو؟ کیا اللہ کو چھوڑ کر جھوٹے معبود چاہتے ہو؟‘‘ [2] اور فرمایا: ﴿تَنزِيلُ الْكِتَابِ مِنَ اللّٰهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ ﴿١﴾ إِنَّا أَنزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ فَاعْبُدِ اللّٰهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّينَ ﴿٢﴾ أَلَا لِلّٰهِ الدِّينُ الْخَالِصُ ۚ وَالَّذِينَ اتَّخَذُوا مِن دُونِهِ أَوْلِيَاءَ مَا نَعْبُدُهُمْ إِلَّا لِيُقَرِّبُونَا إِلَى اللّٰهِ زُلْفَىٰ إِنَّ اللّٰهَ يَحْكُمُ بَيْنَهُمْ فِي مَا هُمْ فِيهِ يَخْتَلِفُونَ ۗ إِنَّ اللّٰهَ لَا يَهْدِي مَنْ هُوَ كَاذِبٌ كَفَّارٌ﴾ ’’اس کتاب کا اتارنا اللہ غالب باحکمت کی طرف سے ہے۔ یقینا ہم نے اس کتاب
Flag Counter