Maktaba Wahhabi

99 - 308
کتا ب فضا ئل ا لمد ینۃ .... مدینہ کے فضا ئل کا بیان 308 رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ (قیامت کے قریب) ایمان ( یعنی مؤمن)مدینہ میں سمٹ کر اس طرح آ جائے گا جیسے سانپ سمٹ کر اپنے بل میں داخل ہو جاتا ہے۔‘‘ (عن ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ ) 309۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مدینہ والوں سے جو کوئی بھی فریب کرے گا وہ اسطرح گھل جائے گا جیسے نمک پانی میں گھل جایا کرتا ہے۔‘‘ (عن سعد بن ابی وقا ص رضی اللہ عنہ ) 310۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ مدینہ میں دجال کا کچھ خوف نہ ہو گا اُس وقت مدینہ کے سات دروازے ہوں گے ہر دروازے پر دو فرشتے مقرر ہوں گے۔ ‘‘(عن ابی بکرہ رضی اللہ عنہ) ﴿وضاحت: زمانہ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں نہ مدینہ کی فصیل تھی اور نہ ہی اس میں دروازے تھے۔ اب فصیل بھی بن گئی ہے اور سات دروازے بھی ہیں۔ پیشین گوئی کا باقی حصہ بھی آئندہ صحیح ثابت ہو گا ان شاء اﷲالعزیز﴾ کتا ب ا لصو م............روزہ کا بیان ٭ اﷲ تعالیٰ نے فرمایا: (ترجمہ) ’’اے ایمان والو! تم پر روزے اسی طرح فرض کئے گئے ہیں جس طرح ان لوگوں پر فرض کئے گئے تھے جو تم سے پہلے گزر چکے تاکہ تم میں تقویٰ پیدا ہو ‘‘ (2:183) 311۔ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جب ماہِ رمضان آتا ہے تو آسمان کے دروازے کھولے جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کئے جاتے ہیں اور شیاطین کو زنجیروں سے جکڑ دیا جاتا ہے ‘‘ (عن ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ ) 312۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جب تم رمضان کا چاند دیکھو تو روزہ رکھو جب شوال کا چاند دیکھو تو روزہ رکھنا موقوف کر دو اگر بادل ہوں (اورچاند نظر نہ آئے) تو تیس روزے پورے کر لو ‘‘ (عن عبداﷲ بن عمر رضی اللہ عنہما )....﴿وضاحت: چاند دیکھ کر پڑھنے کی مسنون دُعا: اَللّٰھُمَّ اَ ھِلَّہٗ عَلَیْنَا بِا لْاَ مْنِ وَ ا لْاِ یْمَا نِ وَ ا لسَّلاَمَۃِ وَ الْاِسْلَامِ رَ بِّی وَ رَ بُّکَ ا للّٰہُ
Flag Counter