کتا ب لیلۃ ا لقد ر .... لیلۃ القدر کی فضیلت کا بیان
330۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو کوئی ایمان کے ساتھ ثواب کی نیت سے رمضان کے روزے رکھے اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں اور جس نے لیلۃ القدر میں ایمان اور احتساب (خلوصِ نیت) کے ساتھ عبادت کی اس کے بھی گذشتہ گناہ بخش دئیے جاتے ہیں۔ (عن ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ )
331۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا شب قدر کو رمضان کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں ڈھو نڈو۔ (عن عائشہ رضی اللہ عنہا )
332۔ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری دس دنوں میں اعتکاف کیا کرتے اور فرماتے ’’ رمضان کے آخری دس دنوں میں شبِ قدر کو تلاش کرو۔ ‘‘(عن عائشہ رضی اللہ عنہا )
333۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری دس د نوں میں اپنا تہبند مضبوط باندھتے (یعنی ان دس د نوں میں عبادت الٰہی کیلئے زیادہ محنت کرتے) اور رات کو جاگتے اور اپنے گھر والوں کو بھی جگاتے تھے(عن عائشہ رضی اللہ عنہا )
کتا ب الاعتکا ف .... اعتکاف کا بیان
334۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری دس د نوں میں برابر اعتکاف کرتے رہے یہاں تک کہ اﷲ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اٹھا لیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات بھی اعتکاف کرتی رہیں
﴿وضاحت: عورتوں کو بھی اُن مساجد میں اعتکاف کرنا چاہیے جہاں عورتوں کا الگ انتظام ہو آج بھی سعودی عرب وغیرہ میں عورتیں مساجد میں اعتکاف کرتی ہیں ﴾
335۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا ’’ میں نے جاہلیت کے زمانہ میں یہ نذر مانی تھی کہ ایک رات مسجد حرام میں اعتکاف کرونگا‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ اپنی نذر پوری کرو ‘‘
(عن ابن عمر رضی اللہ عنہما)
|