Maktaba Wahhabi

113 - 308
کچھ نہ کرسکتے ہوں تو کم ازکم اس کے لئے دعائے مغفرت ہی کردیں ﴾ 357۔ ایک عورت رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہنے لگی یا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم میں خود کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے ہبہ کرتی ہوں (آپ صلی اللہ علیہ وسلم جو جی چاہے وہ کیجئے) ایک شخص بولا یا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم اس کا نکاح مجھ سے کر دیجئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہم نے (تعلیم) قرآن کے بدل جو تجھ کو یاد ہے اس کا نکاح تجھ سے کر دیا۔ (عن سھل بن سعد رضی اللہ عنہ ) ﴿وضاحت: مہر میں دینے کیلئے کچھ نہ ہو تو تعلیم قرآن بھی مہر ہو سکتا ہے۔ لڑکی والے۔ (باپ یا ولی) بھی رشتہ مانگ سکتے ہیں یہ معیوب نہیں ہے۔ لڑکی اپنے ماں باپ کو اپنی شادی کے بارے میں مشورہ بھی دے سکتی ہے ماں باپ کو انتہائی سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے (تفصیل کیلئے پڑھیے تفسیر 28:27) ’’حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے شادی کی خواہش اپنی سہیلی حضرت نفیسہ بنت منبہ رضی اللہ عنہا کے ذریعہ کی تھی‘‘ (الرّحیق ا لمختوم) ﴾ 358۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ امانت دار خزانچی جو اپنے مالک کے حکم کے مطابق پورا پورا خوشی سے (فی سبیل اﷲ) دیتا ہے (تو وہ بھی)صدقہ دینے والوں میں شریک ہے اسکو بھی صدقہ کا ثواب ملیگا۔‘‘ (عن ابی موسیٰ رضی اللہ عنہ ) ﴿وضاحت:کیونکہ وہ مالک کی طرف سے وکیل تھا اور دیتے وقت دل تنگ نہیں کرتاتھا﴾ کتاب ا لحرث وا لمزارعۃ .... کھیتی باڑی اور پیداوار کا بیان ٭ اﷲ تعالیٰ نے (سورۂ واقعہ میں)فرمایا: (ترجمہ) ’’بتلاؤ تم جو اگاتے ہو اس کو تم اُگاتے ہو یا ہم اُگاتے ہیں اگر ہم چاہیں تو اسے کسی قابل نہ رہنے دیں ‘‘ (56:63۔65) 359۔ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ جو مسلمان کوئی درخت لگائے یا کھیتی باڑی کرے پھر اس میں سے کوئی پرندہ یا آدمی یا جانور کھائے تو اس کو صدقہ کا ثواب ملے گا ‘‘(عن انس رضی اللہ عنہ) ﴿وضاحت: ترجیحاً پھل دار درخت لگانے بہتر ہیں ﴾
Flag Counter