Maktaba Wahhabi

184 - 308
نے جو روزی تمہارے لئے نکا لی تھی اسکو کھاؤ اگر کچھ تمہارے پاس ہو تو مجھ کو بھی کھلاؤ یہ سن کر بعض لوگ اسکا بچا ہوا گوشت لیکر آئے ا و ر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی کھا یا۔ 576۔حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے کہاکہ: ’’رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم جب بیمار ہوتے تو معوذتین سورہ فلق اور سورہ ناس پڑھ کر ہاتھ پر د م کرتے اور ہاتھ اپنے بدن پر پھیرتے تھے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مرض ا لموت میں مبتلا ہوئے تو میں نے یہ سورتیں پڑھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر دم کرنا شروع کی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ لیکر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بدن پر پھیرتی‘‘ ﴿وضاحت : روزانہ رات کو سوتے وقت اور بیماری میں بھی یہ عمل کرنا مسنون ہے۔ دَم کرنے کا طر یقہ : یہ سورتیں پڑھ کر دونوں ہا تھوں پر د م کریں اور پھر دونوں ہاتھ اپنے چہرے اور سارے بدن پر پھیر لیں ﴾ کتا ب ا لتفسیر .... قرآن کی تفسیر کا بیان ٭ سورۂ فاتحہ کو امّ الکتاب بھی کہتے ہیں، کیونکہ قرآن میں سب سورتوں سے پہلے لکھی جاتی ہے اور نماز میں بھی قرأت اسی سے شروع کی جاتی ہے۔ اسکے بہت سے نام ہیں مثلاً سورۂ شفاء، ام الکتاب، ام القرآن، القرآن العظیم، الرّقیہ، الاسا س اور الکا فیہ وغیرہ۔ 577۔حضرت ابو سعید بن معلی رضی اللہ عنہ نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔’’ مسجد کے باہر جانے سے پہلے میں تم کو ایک سورت بتلاؤں گا، جو ساری سورتوں سے (اجر اور ثواب میں)بڑھ کر ہے‘‘ اور میرا ہاتھ تھام لیا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد سے نکلنے لگے تو میں نے عرض کیا ’’یا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ نے فرمایا تھا میں تم کو ایک سورت بتلاؤں گا، جو قرآن میں سب سورتوں سے عظیم ہے‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔’’ وہ ا لحمد للہ رب العالمین (پوری سورت) اس میں سات آیتیں ہیں جو ہر رکعت میں پڑھی جاتی ہیں اور یہی سورت وہ عظیم قرآن ہے جو مجھ کو دیا گیا ہے۔‘‘ 578۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا جب سے اِ ذَ ا جَا ئَ نَصْرُ ا للّٰہِ ا تری تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہر نماز (رکوع اور سجدہ) میں یہ بھی پڑھا کرتے تھے :۔
Flag Counter