Maktaba Wahhabi

238 - 308
سے بیماری لگی ہے یعنی وہم پرست لوگوں کا ایمان بچانے کے لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا۔(فتح الباری)﴾ 765۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔’’جس نے دانستہ پہاڑ سے گرا کر اپنے آپ کو مار ڈالا وہ ہمیشہ دوزخ میں یہی عذاب پائے گا کہ پہاڑ سے گرایا جائے گا اور جس نے زہر پی کر خودکشی کی تو دوزخ میں ہمیشہ اسے یہی عذاب دیا جائے گا کہ اس کے ہاتھ میں زہر ہوگا اور وہ پیتا رہے گا اور جس نے اپنے آپ کو کسی ہتھیارسے ہلاک کیا ہو گااس کو دوزخ میں بھی ہمیشہ ایسا عذاب ہوگا کہ وہی ہتھیار اپنے ہاتھ میں لے کر خود کو مارتا رہے گا۔‘‘ 766۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اگر تمہارے کھانے کے برتن میں مکھی گر جائے تو اسے ڈبو کر پھینک دو کیو نکہ اس کے ایک پر میں شفا ہے اور دو سرے میں بیماری ہوتی ہے۔‘‘ ﴿وضاحت:ایک حدیث میں ہے کہ اس کے ایک پر میں زہر اور دوسرے میں اس کا تریاق(توڑ)ہو تا ہے﴾ کتاب ا للبا س .... لباس کا بیان 767۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جس نے اپنے تہبند کو ٹخنوں سے نیچے کیا وہ آگ میں جلے گا۔‘‘.... ﴿وضاحت:ایک حدیث میں ہے کہ جس نے تکبر کی و جہ سے اپنے ٹخنوں سے نیچے کپڑا لٹکایا وہ قیامت کے دن نظرِ رحمت سے محروم ہوگا اس وعید سے چارقسم کے لوگ مستثنیٰ ہیں :1۔عورتیں 2۔بے خیالی میں کپڑا ٹخنوں سے نیچے ہو جائے 3۔کسی کی توند(پیٹ) بڑی ہو یا کمر پتلی ہو کوشش کے باوجود بعض اوقات کپڑا ٹخنوں سے نیچے ہو جائے 4۔پاؤں پر زخم ہوں تو گرد و غبار اور مکھیوں سے حفاظت کے پیش نظر کپڑا نیچے کر سکتا ہے(فتح الباری)﴾ 768۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ابو القاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’(بنی اسرائیل میں)ایک شخص ایک جوڑا پہن کر غرور میں سرمست (مدہوش) سر کے بالوں میں کنگھی کئے ہو ئے اکڑ کر اتراتا
Flag Counter