Maktaba Wahhabi

228 - 308
(ترجمہ) اے اللہ میں آپ سے فائدے مند علم، فراخ روزی اور ہر بیماری سے شفا کا سوال کر تاہوں ‘‘﴾ 732۔حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشکیزہ کو الٹا کرکے اس کے منہ سے منہ لگا کر پانی پینے سے منع فرمایا ہے۔ ﴿وضاحت:ایک آدمی مشکیزہ کے منہ سے پانی پینے لگا تو اندر سے سانپ برآمد ہو ا اسی طرح کا ایک ا ور و اقعہ مما نعت کے بعد پیش آیا۔(فتح الباری) ﴾ نوٹ:کھانے اور پینے کی ہر چیز کو پہلے بغور دیکھیں اور پھر استعمال کریں۔ 733۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشکیزے اور مشک کے منہ سے پانی پینے کی ممانعت فرما ئی ہے اور اس سے بھی منع فرمایا کہ کوئی اپنے پڑوسی کو اپنی دیوار میں کھو نٹی نہ گاڑنے دے۔ 734۔رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم پانی پیتے وقت تین بار سانس لیا کرتے تھے۔(عن انس رضی اللہ عنہ ) ﴿وضاحت:برتن کے اندر سانس نہ لیا جائے اور نہ ہی اس میں پھونک ماری جائے بلکہ منہ کو برتن سے الگ کرکے سانس لینا چاہیے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم جب برتن کو منہ سے قریب کرتے تو بسم اللہ کہتے اور برتن کو منہ سے ہٹاتے وقت ا لحمد للہ کہتے تھے۔(فتح الباری)﴾ کتا ب ا لمرضی .... مریضوں کا بیان 735۔حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مسلمانوں کو جو پریشانی،غم،رنج،تکلیف اور دکھ پہنچتا ہے حتیٰ کہ اسکو کوئی کانٹا بھی چبھتا ہے تو اﷲ تعالیٰ اس تکلیف کو اس کے گناہوں کا کفارہ بنا دیتے ہیں۔ 736۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مومن کی مثال کھیت کے پودے کی طرح ہے۔ ہوا آئی تو جھک گیا جب ہوا رک گئی تو سیدھا ہوگیا اس طرح مسلمان مصیبت میں
Flag Counter