Maktaba Wahhabi

212 - 308
کی کمائی اور بدکار عورت کے زنا کی کمائی کھانے سے منع فرمایاہے۔ 668۔حضرت ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیاکہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے گودنے والی اور گودوانے والی، سود کھانے والے اور کھلانے والے پر لعنت بھیجی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتے کی قیمت اور زانیہ کی کمائی کھانے سے منع فرمایا اور تصویر بنانے والوں پر لعنت کی۔ ﴿وضاحت:گودنے والی یعنی جلد میں سوئی چبھو کر خون نکا ل کر اس جگہ سرمہ یا نیل وغیرہ بھردینا تاکہ وہ جگہ سیاہ یا نیلی ہو جائے کو گو د نا کہتے ہیں۔یہ اﷲ تعالیٰ کی تخلیق میں تبدیلی کرنا ہے اسلئے گو دنے اورگدوانے والے سب ملعون ہیں ﴾ کتا ب ا لنفقا ت ....اخراجات کا بیان 669۔رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب مسلمان آدمی اپنے اہل و عیال پراﷲ تعالیٰ کا حکم پورا کرنے کی نیت سے خرچ کرے تو اسے صدقہ کا ثواب ملتا ہے۔(عن ابی مسعود انصاری رضی اللہ عنہ) ﴿وضاحت:ثواب کی نیت سے اگر کوئی اپنی بیوی کے منہ میں لقمہ ڈالے تو بھی ثواب ہے﴾ 670۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے ابن آدم!تو خرچ کرتا جا میں تجھ کو دیئے جاؤ ں گا۔‘‘﴿وضاحت:پہلے گھر والوں پر خرچ کرنا پھر غریب رشتہ داروں پر پھردیگر غربا کو بالترتیب دینابہتر ہے﴾ 671۔رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔’’ جو شخص بیواؤں اور محتاجوں کیلئے کوشش (انکی مدد)کرتا ہو اس کا ثواب اتنا ہے جیسے کوئی اﷲ کی راہ میں جہاد کر رہا ہو یا جیسے کوئی رات کو تہجد گزار اور دن کے وقت روزہ دار ہو۔‘‘(عن ابی ہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ) 672۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’بہترین خیرات وہ ہے جسے دینے پر آدمی مال دار ہی رہے اور ابتدا ان سے کرو جو تمہاری نگرانی میں ہیں۔‘‘ ﴿وضاحت:یعنی اپنے اہل و عیال اور اپنے دیگر رشتہ داروں یا ملازمین پر خرچ کرنا افضل ہے﴾
Flag Counter