والا بچہ بھی حلال ہے) 6ماہ بعد بھی بچہ پیدا ہو سکتا ہے اور یہ بچہ حلال ہو گا۔یعنی ناجائز نہیں ہوگا۔ مزید معلومات کے لئے پڑھئے تفسیر آیت قرآنی (46:15)﴾
665۔حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے لعان کرنے والوں سے فرمایا:۔
’’اﷲ تعالیٰ تم دونوں سے حساب لینے والا ہے تم میں سے ایک ضرور جھوٹا ہے پھر مرد سے مخاطب ہوکر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’اب تیرا تعلق عورت سے نہیں رہا ‘‘اس نے کہا میرا مال مجھے واپس ملنا چاہیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ حق مہر تھا اب تیرا مال نہیں رہا کیو نکہ اگر تو سچا ہے تب بھی اس سے فائدہ اٹھا چکا ہے اور اگر تو جھوٹا ہے تب تو مال بالکل بھی نہیں ملنا چائیے....﴿وضاحت:ایک روایت میں ہے کہ لعان کرتے وقت پانچویں قسم کے موقع پر رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو حکم دیا کہ وہ اس کے منہ پر ہاتھ رکھے اسی طرح عورت کے منہ پر بھی ہاتھ رکھا گیا لیکن اس نے آخری قسم بھی کھا ڈالی ا ور کہاکہ میں اپنی برادری کو رسوا نہیں کرنا چاہتی۔(فتح الباری)﴾
666۔ایک عورت کا خا و ند وفات پا گیا اس کی آنکھوں کے متعلق گھر والوں نے (بیماری کی و جہ سے) خطرہ محسوس کیا وہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سرمہ لگانے کی اجازت طلب کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ سرمہ نہیں لگا سکتی اس سے پہلے (بطور ا فسوس دوران عدت) عورت ایک سال تک خراب سے خراب کپڑے پہنے ہوئے برے سے برے جھونپڑے میں پڑی رہتی تھی جب سال پورا ہو جاتا توبھی کتا گزرنے پر اسے مینگنی مارتی(تب عدت سے فارغ ہوتی) لہٰذا اب سرمہ جائز نہیں جب تک کہ چار ماہ دس دن نہ ہو جائیں۔(عن ام سلمہ رضی اللہ عنہا )
﴿وضاحت:انتہائی ضرورت میں رات کو سرمہ لگا یا جائے اور دن میں اسے صاف کر دیا جائے بہتر ہے کہ دیگر ادویات سے علاج کیا جائے اور سرمہ سے گریز کیا جائے۔(فتح الباری)﴾
نوٹ:۔ سرمہ لگانے کی اجازت اس لئے نہیں دی گئی کہ سرمہ سے عورت کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے جو مردوں کیلئے باعث کشش اور گناہ بن سکتاہے۔
667۔حضرت ابو مسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتے کی قیمت کاہن(نجومی)
|