Maktaba Wahhabi

121 - 308
(عن عائشہ رضی اللہ عنہا)﴿مزید تفصیل کیلئے پڑھیئے تفسیر 2:204 ﴾ 388۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا راستوں پر بیٹھنے سے بچتے رہو صحابہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یارسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم اس بات میں تو ہم مجبور ہیں وہیں تو ہم بیٹھتے ہیں بات چیت کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اچھا اگر ایسی ہی مجبوری ہے تو اسکا حق ادا کرو ا نہوں نے پوچھا حق کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نگاہ نیچے رکھنا اور کسی کو ایذا نہ دینا اور سلام کا جواب دینا اور اچھی بات کا حکم کرنا اور بری بات سے منع کرنا۔(عن ابی سعید رضی اللہ عنہ ) 389۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹانا بھی صدقہ ہے۔ ‘‘ (عن ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ ) 390۔ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک بار ایک شخص راستے میں جا رہا تھا وہاں کانٹے دار شاخ دیکھی تو اس کو اٹھا لیا (اور راستہ سے دور کر دیا) اﷲ تعالیٰ نے اس کام کی قدر کی اور اسکو بخش دیا۔ (عن ابی ہر یر ہ رضی اللہ عنہ ) 391۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جو شخص اپنے مال کی حفاظت میں مارا جائے وہ شہید ہے‘‘ (عن ابن عمر رضی اللہ عنہما) کتا ب ا لشر کۃ .... شراکت کا بیان 392۔ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عصر کی نماز پڑھ کر ا و نٹ ذبح کرتے تھے پھر اس کے دس حصّے کرتے اور ہم سورج ڈوبنے سے پہلے پکا ہوا گوشت کھا لیتے تھے۔ (عن رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ)﴿وضاحت: یعنی نماز عصر اوّل وقت میں پڑھ لیتے تھے۔ آج بھی بیت اﷲ اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور مکّہ و مدینہ کی تمام مساجد میں تمام نمازیں اوّل وقت میں ہی پڑھی جاتی ہیں اور اوّل وقت میں نماز پڑھنا افضل عمل ہے﴾ 393۔ حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ ا شعری ! لوگ جب جہاد میں
Flag Counter