Maktaba Wahhabi

126 - 308
دار) عورتوں میں تقسیم کر دیا۔ (عن علی رضی اللہ عنہ ) ﴿وضاحت: اگر کوئی چیز تحفہ میں ملے اور اس کو استعمال کرنا شرعاً منع ہو تو اسکو ایسے لوگوں کو دے دینی چاہیے جن کو اجازت ہو مثلاً ریشم پہننا مردوں کو منع ہے لیکن عورتوں کیلئے جائز ہے یہ چادر اسی قسم کی تھی﴾ 409۔ ایک یہودی عورت زہر آمیز بکری (کا گوشت) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بطور تحفہ لائی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے کچھ کھایا (لیکن فوراً ہی صحابہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا اس میں زہر ہے) وہ اس عورت کو پکڑ کر لائے اور پوچھا کیا اس کو قتل نہ کر دیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’نہیں ‘‘۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے کہا میں اس زہر کا اثر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تالو میں ہمیشہ محسوس کرتا رہا۔ (عن انس بن مالک رضی اللہ عنہ)﴿وضاحت: اس حدیث اور قرآنی آیت سورہ اعراف آیت 188 سے ثابت ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم عالم الغیب نہ تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو صرف ان باتوں کا علم تھا جو اﷲ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتا دی تھیں ﴾ 410۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں میری ماں (قتیلہ بنت عبدا لعزیٰ) آئیں وہ مشرکہ تھیں۔ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا ’’میری والدہ (محبت) سے میرے پاس آئیں ہیں کیا میں ان سے حسن سلوک کروں ‘‘ ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ہاں اپنی ماں کے ساتھ صلۂ رحمی کرو‘‘۔ (عن اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا ) کتا ب ا لشھا د ات .... گواہی کا بیان ٭ اﷲ تعا لیٰ نے فرمایا :(ترجمہ) ’’اے ایمان والو! جب تم ایک و عدہ ٹھہرا کر ادھار کا معاملہ کرو تو اس کو لکھ لو اور تم میں سے کوئی لکھنے والا انصاف سے لکھ دے اور لکھنے والا جیسا اﷲ تعالیٰ نے اس کو سکھلایا لکھنے سے انکار نہ کرے۔ ضرور لکھ دے اور جس پر قرضہ ہے وہی لکھوائے‘‘۔ (2:282) 411۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی کے متعلق فرمایا:’’وہ مجھ کو حلال نہیں جو رشتے نسب
Flag Counter