سے حرام ہوتے ہیں وہی دودھ (رضاعت) سے بھی حرام ہوتے ہیں وہ تو میری رضاعی بھتیجی ہے ‘‘(عن ابن عباس رضی اللہ عنہما )
﴿وضاحت: حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دونوں نے حضرت ثویبہ کا دودھ پیا تھا﴾
412۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کبیرہ گناہ کون سے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اﷲ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک کرنا اور ماں باپ کی نافرمانی کرنا اور (ناحق) خون کرنا اور جھوٹی گواہی دینا‘‘ (عن انس رضی اللہ عنہ )
﴿وضاحت: گناہِ کبیرہ اور بھی ہیں لیکن یہ چار گناہ اکبر الکبائر (بہت ہی زیادہ بڑے) گناہ ہیں ﴾
413۔ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ ’’جو کوئی قسم اٹھانا چاہے تو اﷲ تعالیٰ کی قسم اٹھائے ورنہ خاموش رہے۔‘‘....﴿وضاحت: اﷲ تعالیٰ کے علاوہ کسی دو سرے کی قسم نہیں اٹھانی چاہیے غیر اﷲ کی قسم کھانا شرک ہے﴾
414۔ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تم لوگ میرے پاس اپنے مقدمات لاتے ہو اور یہ ممکن ہے کہ تم میں سے ایک دلیل بیان کرنے میں دو سرے سے بڑھ کر ہو (بیان کی قوت زیادہ ہو) اسلئے اگر میں کسی فریق کیلئے اس کی (اچھی) بحث کے نتیجے میں اس کے بھائی کا حق ا سکو دلا دوں تو وہ سمجھ لے کہ میں نے دوزخ کا ایک حصّہ اسے دے دیا ہے جسے نہ لینا ہی بہتر ہے۔‘‘
(عن اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہا).... ﴿وضاحت: قاضی کا حکم اس دنیا میں نافذ ہوتاہے اصل فیصلہ تو اﷲ ربّ العزّت ہی روزِ قیامت کرینگے ظاہری باتوں اور ثبوت میں آکراگر قاضی کسی کا حق کسی دوسرے کو دلا دے تب بھی اسکو لینا نہیں چاہئے کیونکہ اصل حقیقت تو اسے معلوم ہی ہے کہ وہ اسکا حق نہیں ہے﴾
|