Maktaba Wahhabi

ایک ہزار منتخب احادیث ماخوذ از بخاری شریف

مؤلف: محمد اسما عيل بخاری

ناشر: اسلامک کميونيکيشن ٹرسٹ

مترجم: مفتي محمد يوسف قصوری

جہاں امام بخاری رحمہ اللہ کے شاگرد سلسلہ بسلسلہ نہ پہنچے ہوں۔ طالب حق کو دنیا میں دو کتابیں ہی کافی ہیں ! ایک اﷲ تعالیٰ کی کتاب قرآنِ کریم جو سب کے نزدیک مشہور اور متواتر ہے، اور دو سری رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کی کتاب صحیح بخاری ہے اگرچہ احادیث رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم پر کتابیں اور بھی ہیں لیکن کوئی بھی ان میں سے صحیح بخاری کے ہم پلہ نہیں۔ اسی لئے علما نے صحیح بخاری کو ا صح الکتب بعد کتا ب ا للہ کہا ہے۔ لہٰذا طالب حق کو یہی دو کتابیں کافی ہیں۔ ﴿یعنی قرآن مجید اور صحیح بخاری﴾ تدوینِ حدیث (احادیث کوجمع کرنا) کی ابتدا خلفائے راشدین ہی سے ہوئی ہے۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو اگر ذرا بھی شبہ ہو جاتا تو دلیل اور گواہ طلب کر لیتے تھے۔ حضرت عبداﷲ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں محدثین لکھتے ہیں کہ روایت میں انتہائی سختی برتتے تھے اور اگر کوئی شاگرد الفاظِ حدیث یاد کرنے میں کوتاہی کرتا تو ڈانٹتے تھے۔ تحقیق و تنقید کی بنیاد حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے ڈالی۔ تابعین رحمہ اللہ نے اس کے اصول و ضوابط مرتب کئے اور تبع تابعین رحمہ اللہ نے مستقل اور باضابطہ فن کی حیثیت دی۔ بخاری شریف کو اگر اسلامی علوم کا ’’ انسا ئیکلوپیڈیا ‘‘ کہا جائے تو بالکل صحیح ہو گا۔ مستجاب الدعوات: امام بخاری رحمتہ اﷲ علیہ مستجاب الدعوات تھے۔ انہوں نے اپنی کتاب کے قاری کیلئے بھی دعا کی ہے اور صدہا مشائخ نے اس کا تجربہ کیا ہے کہ ختم بخاری ہر نیک مطلب اور مقصد کیلئے مفید ہے۔ ﴿اس لئے تکمیل بخاری کی مجالس میں شریک ہو کر اﷲ ربّ ا لعزّت سے دعائیں مانگنی چاہئیں ﴾ وفات :۔ محمد بن ابی حاتم وراق رحمہ اللہ فرماتے ہیں میں نے غالب بن جبریل رحمہ اللہ سے سنا کہ امام بخاری رحمہ اللہ خرتنگ میں انہیں کے پاس تشریف فرما تھے۔ امام بخاری رحمہ اللہ چند روز وہاں رہے پھر بیمار ہوگئے۔ اس وقت ایک ایلچی آیا اور کہنے لگا کہ سمرقند کے لوگوں نے آپ رحمہ اللہ کوبلایا ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے قبول فرمایا۔ موزے پہنے، عمامہ باندھا۔ بیس قدم گئے ہوں گے۔ کہ ا نہوں نے کہا مجھ کو چھوڑ دو،
x
صفحہعنوان
1عرض ناشر
2امام بخاری رحمۃ ا للّٰہ علیہ کے حالاتِ زندگی
6طالب حق کو دنیا میں دو کتابیں ہی کافی ہیں !
8آداب طالب علم حدیث
8اصطلاحاتِ حدیث
9اقسامِ حدیث (اختصار کے ساتھ)
10اصطلاحاتِ کتب الاحادیث:
11کِتَا بُ ا لْوَ حْیِ ....وحی کا بیان
12کتا ب ا لایما ن .... ایمان کا بیان
18کتا ب ا لعلم ....علم کا بیان
21کتا ب ا لو ضو ء ....وضو کا بیان
26کتا ب ا لغسل .... غسل کا بیان
27کتا ب ا لحیض ....حیض کا بیان
31کتا ب ا لتیمم .... تیمم کا بیان
32کتا ب ا لصلوٰاۃ ....نماز کا بیان
34کِتَا بُ مَوَا قِیْتِ ا لصَّلَاۃِ .... نماز کے ا وقات کا بیان
37کتا ب ا لا ذ ا ن ....اذان کے مسائل کا بیان
52کتا ب ا لجمعۃ ....جمعہ کا بیان
56کتا ب ا لخو ف ....خوف کی نماز کا بیان
57کتا ب ا لعیدین ....دونوں عیدوں کا بیان
59کتا ب ا لوتر ....و تر کی نماز کا بیان
60کتا ب ا لاستسقا ء ....بارش طلب کرنے کا بیان
62کتا ب ا لکسوف ....سورج گرہن کا بیان
63کتا ب سجود ا لقرآن ....سجدۂ تلاوت کا بیان
64کتا ب تقصیر ا لصلوۃ .... نماز قصر کا بیان
66کتا ب ا لتھجد ....(نماز) تہجد کا بیان
70بیت اﷲ، مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم، مسجد اقصٰی اور مسجد قبا میں نماز کی فضیلت
71کتاب ا لعمل فی ا لصلاۃ .... نماز میں کوئی کام کرنے کا بیان
72کتا ب ا لسھو ....نماز میں بھول کا بیان
73کتا ب ا لجنا ئز ....جنازوں کے احکام
79کتا ب ا لزکوٰۃ .... زکوٰۃ کا بیان(زکوٰۃ اور صدقات)
89صدقہ فطر کا بیان
90کتا ب ا لمنا سک .... حج اور عمرہ کا بیان
99کتا ب فضا ئل ا لمد ینۃ .... مدینہ کے فضا ئل کا بیان
99کتا ب ا لصو م ............روزہ کا بیان
104کتاب ا لصلوٰۃ ا لتراویح .... نماز تراویح کا بیان
105کتا ب لیلۃ ا لقد ر .... لیلۃ القدر کی فضیلت کا بیان
105کتا ب الاعتکا ف .... اعتکاف کا بیان
106کتا ب ا لبیوع .... خرید و فروخت کا بیان
109کتا ب ا لسلم .... بیع سلم کا بیان
109کتا ب ا لشفعۃ .... شفعہ کا بیان
110کتا ب ا لاجا را ت .... اجرت کا بیان
111حو ا لہ ا ور کفالت کا بیان
112کتا ب ا لو کا لۃ .... وکالت کا بیان
113کتاب ا لحرث وا لمزارعۃ .... کھیتی باڑی اور پیداوار کا بیان
114کتا ب ا لمسا قا ۃ .... بٹائی کا بیان
116کتا ب ا لاستقر ا ض .... قرض کا بیان
118کتا ب ا لخصوما ت .... جھگڑوں کا بیان
118کتا ب ا للقطۃ .... گری ہوئی چیز کا بیان
119کتا ب ا لمظا لم .... ظلم کا بیان
121کتا ب ا لشر کۃ .... شراکت کا بیان
122کتا ب ا لرھن .... رہن رکھنے کا بیان
123کتا ب ا لعتق ........ غلاموں کو آزاد کرنے کا بیان
124کتا ب ا لھبۃ .... ہبہ کا بیان (فضیلت اور ترغیب)
126کتا ب ا لشھا د ات .... گواہی کا بیان
128کتا ب ا لصلحِ .... صلح کا بیان
130کتا ب ا لشر و ط .... شرطوں کا بیان
131کتا ب ا لوصا یا .... وصیتوں کا بیان
134کتا ب ا لجھا د .... جہاد کا بیان
142کتا ب بد ء ا لخلق .... مخلوق کی پیدائش کیسے شروع ہوئی
150انبیا علیہم السلام کا بیان
160کتا ب ا لمنا قب .... فضیلتوں کا بیان
166نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحا بہ رضی اللہ عنہم کی فضیلت
170منا قب ا لانصا ر .... انصار کی فضیلت کا بیان
178کتا ب ا لمغا زی .... غزوات (جہاد) رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا بیان
184کتا ب ا لتفسیر .... قرآن کی تفسیر کا بیان
192کتا ب فضا ئل ا لقرآن .... فضا ئل قرآن کا بیان
199کتا ب ا لنکاح .... نکاح کا بیان
209کتا ب ا لطلا ق .... طلاق کا بیان
212کتا ب ا لنفقا ت ....اخراجات کا بیان
214کتا ب ا لاطعمہ .... کھانے کے احکام
221کتا ب ا لعقیقہ ....عقیقہ کا بیان
222کتا ب ا لذ با ئح و ا لصید .... ذبیحہ اور شکار کا بیان
225کتاب ا لاضا حی .... قربانی کا بیان
226کتا ب الا شربۃ .... مشروبات کا بیان
228کتا ب ا لمرضی .... مریضوں کا بیان
232کتا ب ا لطب .... علاج کا بیان
238کتاب ا للبا س .... لباس کا بیان
242کتا ب ا لاد ب .... آداب کا بیان
256کتا ب ا لا ستیذ ا ن ....اجازت لینے کا بیان
258کتا ب ا لد عوا ت .... دعاؤں کا بیان
265کتا ب ا لر قا ق ....نرم دلی کا بیان
276کتاب ا لقد ر .... تقدیرکابیان
281کتاب الایمان و ا لنذ ور .... قسم اور نذر کا بیان
284کتاب ا لفر ا ئض .... مسائلِ وراثت کا بیان
285کتاب الحد ود .... حدود کا بیان
286کتاب المحاربین من اہل کفروالردۃ ..... کافروں اور مرتدوں کابیان
287کتا ب ا لد یا ت .... دیت کابیان
288کتاب استتا بۃ ا لمرتد ین .... مرتد باغیوں سے توبہ کرانے کا بیان
288کتاب الا کراہ .... زبردستی کام کرانے کا بیان
289کتاب التعبیر .... خوابوں کی تعبیر کا بیان
292کتاب ا لفتن .... فتنوں کا بیان
295کتاب الاحکام .... احکام کا بیان
297کتاب ا لتمنی .... آرزؤں کا بیان
297کتا ب ا لا عتصا م با لکتا ب و ا لسنۃ کتاب و سنت کو مضبوطی سے تھامنے کا بیان
301توحید(کی اتباع) اور جھمیہ اور دیگر گمراہ فرقوں کی تردید کا بیان
Flag Counter