Maktaba Wahhabi

166 - 308
یہودی رجم کی آیت پر اپنا ہاتھ رکھ کر اس کے آگے اور پیچھے کی آیات پڑہنے لگا۔ حضرت عبداﷲ بن سلام رضی اللہ عنہ نے کہا ذرا اپنا ہاتھ تو اوپر اٹھاؤ جب ہاتھ اٹھایا تو رجم کی آیت نکلی۔ اس وقت وہ کہنے لگے : ’’اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! حضرت عبداﷲ بن سلام نے سچ کہا بیشک تورات میں (بھی) رجم کا حکم ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا اور وہ دونوں یہودی اور یہودن (جنہوں نے زنا کیا تھا) رجم کئے گئے۔ حضرت عبداﷲ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا میں نے یہودی مرد کو دیکھا وہ (رجم کے وقت جھکا ہوا تھا) اس (عورت) کو پتھروں کی مار سے بچاتا تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحا بہ رضی اللہ عنہم کی فضیلت 535۔حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ایک عورت رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حکم دیا کہ وہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے۔ اس نے کہا اگر میں پھر آؤں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہ پاؤں تو اس سے اس کی مراد وفات تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر مجھے نہ پاؤ تو ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس چلی جانا۔ ﴿وضاحت: اس حدیث سے رسول ا ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعدحضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے خلیفہ ہونے کا اشارہ ملتا ہے ﴾ 536۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کا جس وقت انتقال ہوا حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اس وقت سنح (مقام) میں تھے (جو مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے تقریباً ایک میل پر ہے) حضرت عمر رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے انتقال کی خبر سن کر کھڑے ہوئے کہنے لگے:’’ اﷲ کی قسم! رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم فوت نہیں ہوئے۔‘‘ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کہا کرتے تھے اﷲ کی قسم! اس وقت میرے دل میں یہی(خیال) آیا تھا(اﷲ تعالیٰ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ضرور اس بیماری سے اچھا کر دینگے) اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں (منافقوں )کے ہاتھ اور پاؤں کاٹ دیں گے۔ پھر اتنے میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ آئے اور انہوں نے (اندر جا کر) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر سے کپڑا اٹھایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بوسہ دیا اور کہنے
Flag Counter