تھی یہاں تک کہ میں خوشبو کی چمک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر اور داڑھی مبارک میں دیکھتی۔
﴿وضاحت: مرد کی خوشبو رنگ کے بجائے مہک اور عورت کی خوشبو مہک کے بجائے رنگ ہے جو مرد کیلئے جائز نہیں۔عورت کو جائز ہے کہ خوشبو (شوہر کے لئے گھر میں)لگائے (فتح الباری) ﴾
787۔رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ جو لوگ تصویریں بناتے ہیں قیامت کے دن انہیں عذاب دیا جائے گا اور کہاجائے گا جس کو تم نے بنایا ہے اسے زندہ بھی تم ہی کرو‘‘ (عن ابن عمر رضی اللہ عنہما)
﴿وضاحت:بغیر کسی شرعی عذرکے تصویر بنانا حرام ہے۔ خواہ ہاتھ سے بنائی جائے یا کیمرہ سے۔ صرف غیر جاندار مثلاً پہاڑ، درخت وغیرہ کی بنانا جائز ہے۔ تقریبات کے موقع پر و ڈیو فلم تیار کرنا بھی گناہ ہے﴾
788۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا :’’ اﷲتعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے کہ اس شخص سے زیادہ ظالم کون ہو سکتا ہے جو پیدا کرنے میں میری نقالی کرتا ہے ایک دانہ یا ایک چیونٹی تو پیدا کردیں ‘‘۔ ﴿وضاحت:ایک حدیث میں اتنا اضا فہ ہے کہ ایک جو کا دانہ ہی پیدا کرکے دکھائیں ( فتح الباری)﴾
کتا ب ا لاد ب .... آداب کا بیان
789۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ایک شخص رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا اورعرض کیا: ’’یا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے حسن سلوک کا سب سے زیادہ مستحق کون ہے؟ ‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تیری ماں ! ‘‘پوچھا : ’’پھر کون؟ ‘‘فرمایا: ’’تیری ماں ! ‘‘ عرض کیا ’’اس کے بعد کون؟ ‘‘فرمایا: ’’تیری ماں ‘‘ پھر عرض کیا اس کے بعد ؟ تب فرمایا کہ’’ تیرا باپ !‘‘....﴿وضاحت: ما ں کے تین درجے اور باپ کا ایک درجہ ہے کیو نکہ ماں بہت زیادہ تکالیف اٹھاتی ہے مثلاً 9 مہینے تک پیٹ میں رکھتی ہے پھر پیدائش کے وقت تکلیف اٹھاتی ہے۔ دودھ پلاتی ہے (فتح الباری)﴾
790۔حضرت عبداﷲ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ایک صحابی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ میں بھی
|