اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں عیدوں (عید الفطر اور عید الاضحیٰ) میں روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے کیو نکہ عید الفطر تو تمہارے روزوں کے افطار کا دن ہے اور عید الاضحی تمہارے لئے قربانی کا گوشت کھانے کا دن ہے۔‘‘
کتا ب الا شربۃ .... مشروبات کا بیان
723۔رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔’’ جس نے دنیا میں شراب پی اورتوبہ نہ کی تو اسے آخرت کی شراب سے محروم رکھا جائے گا۔‘‘(عن عبدا ﷲبن عمر رضی اللہ عنہما )
724۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہاکہ جس رات رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج کرائی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایلیا ( بیت المقدس کے موجودہ شہر یروشلم)میں شراب اور دودھ کے دو پیالے پیش کئے گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا پھر دودھ کاپیالہ لے لیا۔اس پر حضرت جبرائیل علیہ السلام نے کہا :۔’’ اﷲتعالیٰ کے لئے تمام تعریفیں ہیں جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دین فطرت کی طرف چلنے کی ہدایت فرمائی۔اگر
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب کا پیا لہ لے لیا ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت گمرا ہ ہو جاتی۔‘‘
﴿وضاحت:دودھ انسان کی فطری غذا ہے اور شراب تمام برائیوں کی جڑ ہے ﴾
725۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب کوئی زنا کرتا ہے تو عین زنا کے وقت وہ مومن نہیں ہوتا اس طرح جب کوئی شراب پیتا ہے تو عین شراب پیتے وقت وہ مومن نہیں رہتا اسی طرح جب کوئی چوری کرتا ہے تو اس و قت وہ مومن نہیں رہتا....
﴿وضاحت: شراب نوشی وغیرہ کے وقت انسان ایمان سے محروم ہوجاتا ہے ایک حدیث میں ہے کہ شراب اور ایمان قلبِ مومن میں جمع نہیں ہو سکتے(فتح الباری)﴾
726۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب کوئی ڈاکہ زنی کرے اور لوگ اس کی طرف نظریں اٹھا اٹھا کر دیکھتے ہوں تو وہ لوٹ مار کے وقت مومن نہیں رہتا۔
727۔رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے بتع جو شہد کا نبیذ ہوتا ہے (اور اہل یمن اسے پیتے تھے )کے متعلق
|