76۔ حضرت سہل رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ’’ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی جائے نماز اور سامنے کی دیوار کے در میان اس قدر فاصلہ تھا کہ ایک بکری گزر سکتی تھی ‘‘
﴿وضاحت: نمازی کو کسی چیزکی آڑ میں نماز پڑھنی چاہیے اورکسی چیز کو سترہ
بنالینا چاہیے یعنی کسی دیوار یا ستون کے قریب کھڑے ہوکر نماز پڑھے ﴾
کِتَا بُ مَوَا قِیْتِ ا لصَّلَاۃِ .... نماز کے ا وقات کا بیان
٭ فرمان الٰہی ہے:۔ (ترجمہ) ’’مسلمانوں پر نماز مقررہ و قتوں پر فرض کی گئی ہے‘‘۔(4:103)
77۔ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز پڑھنے، زکوٰۃ دینے اور ہر مسلمان کے ساتھ خیر خواہی کرنے پر بیعت کی تھی۔ (عن جریربن عبداﷲ بجلی رضی اللہ عنہما )
78۔ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ کون سا عمل اﷲ تعالیٰ کی بارگاہ میں سب سے زیادہ پسندیدہ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا:’’ وقت پر نماز پڑھنا۔‘‘ میں نے پوچھا پھر کون سا ؟ فرمایا ماں باپ سے اچھا سلوک کرنا میں نے پوچھا پھر کو نسا؟ فرمایا اﷲ کی راہ میں جہاد کرنا۔ ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ تین باتیں بتائیں اگر میں مزید پوچھتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور زیادہ بیان فرما دیتے۔
(عن عبداﷲ بن مسعود رضی اللہ عنہ )
79۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’اگر تم میں سے کسی کے دروازے پر پانی کی نہر بہتی ہو اور وہ روزانہ پانچ بار اس میں غسل کرتا ہو۔ کیا اسکے جسم پر میل کچیل باقی رہے گی ؟ ‘‘ صحابہ کرام ] نے عرض کیا : ’’نہیں ذرا بھی میل نہیں رہے گی۔ ‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’پس یہی پانچ نمازوں کی مثال ہے۔ اﷲ تعالیٰ ان کی و جہ سے گناہ مٹا دیتے ہیں۔ ‘‘ (عن ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ )
80۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس شخص کی عصر (صلوٰۃ الوسطیٰ) کی نماز فوت ہو گئی وہ ایسے ہے جیسے اسکا گھر بار اور تمام مال اسباب سب لٹ گیا ہو۔‘‘ (عن عبداﷲ بن عمر رضی اللہ عنہما)
﴿وضاحت: ہر نماز وقت پر باجماعت ادا کریں بالخصوص عصر کی۔ (مزید معلومات کیلئے پڑھیے تفسیر (2:238)نماز عصر کی تاکید اسلئے ہے کہ یہ دنیاوی مشا غل کے لحاظ سے بہت اہم وقت ہے یا
|