Maktaba Wahhabi

232 - 308
رحمت اور اس کی توفیق سے ہی ہو تے ہیں۔دوسرے الفاظ میں اﷲ کی رحمت کو جوش دلانے کیلئے اعمال صالحہ ضروری ہیں۔(فتح الباری کتاب الرقاق مفہوم حدیث نمبر6423۔)﴾ 746۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی مریض کے پاس تشریف لے جاتے یا کوئی مریض آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعاپڑھتے۔ اَ ذْ ھِبِ ا لْبَاْسَ رَبَّ النَّاسِ وَاشْفِ اَنْتَ الشَّافِیْ لَا شِفَآ ئَ اِلاَّ شِفَآئُکَ شِفَآ ئً لاَّ یُغَادِرُ سَقَماً (ترجمہ)’’اے لوگوں کے رب! اس بیماری کو دور فرما، تو ہی شفا دینے والا ہے لہٰذا شفا عطا فرما شفا صرف تیری ہی طرف سے ہے ایسی شفا عطا فرما جو کسی قسم کی بیماری نہ چھوڑے ‘‘۔ ﴿ وضاحت:سابقہ احادیث سے معلوم ہوا کہ بیماری گناہوں کا کفارہ اور ثواب کا ذریعہ ہے۔ دعا ایک عبادت ہے اس پر بھی ہمیں ثواب ملتا ہے اور بیماری گناہوں کا کفارہ ہے بشرطیکہ اس پر صبر کا مظاہرہ کیا جائے کوئی حرفِ شکایت زبان پر نہ لایا جائے۔﴾ کتا ب ا لطب .... علاج کا بیان 747۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اﷲ تعالیٰ نے کوئی ایسی بیماری نہیں اتاری جس کی شفا پیدا نہ کی ہو۔‘‘ ﴿وضاحت: موت اور بڑھاپے کا کوئی علاج موجود نہیں ہے اور حرام اشیا میں شفا نہیں اسلئے حرام چیز بطور دو ا استعمال نہیں کرنی چاہیے (فتح الباری)﴾ 748۔حضرت ربیع بنت معوذ بن عفراء رضی اللہ عنہما نے کہا کہ ہم رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوات میں شریک ہوتیں تھیں اور مسلمان مجاہدوں کو پانی پلاتیں ان کی خدمت کرتیں اور مقتولین و مجروحین(زخمیوں)کو مدینہ منورہ لایا کرتی تھیں۔ ﴿وضاحت:مستورات جہاد میں شریک ہوکر مجروحین کی تیماداری اور مرہم پٹی وغیرہ کی خدمت
Flag Counter