Maktaba Wahhabi

123 - 308
(آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے’’جو ‘‘ بطور قرض لیئے تھے اور ضمانت میں اپنی زرہ اس کے پاس رکھوائی تھی اور (ایک دن) میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس’’ جو ‘‘کی روٹی اور باسی چربی (کھانے کیلئے) لے گیا اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے:۔’’ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والوں کے پاس صبح اور شام ایک صاع (ڈھائی کلو گرام) اناج کے سوا اور کچھ نہیں ‘‘حالانکہ آپ کے نو گھر تھے۔ ﴿وضاحت: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا یہ واقعہ مومنین رضی اللہ عنہ کو تسلی دینے کیلئے بیان کیا ﴾ 396۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ گروی جانور پر اس کا خرچ نکالنے کیلئے سواری کی جاسکتی ہے د و دھ والا جانور گروی ہو تو اس کا دودھ پیا جا سکتا ہے۔‘‘(عن ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ ) کتا ب ا لعتق ........ غلاموں کو آزاد کرنے کا بیان 397۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص کسی مسلمان غلام کو آزاد کریگا تو اﷲ تعالیٰ آزاد کردہ غلام کے ہر عضو کے بدلے اس کا ہر عضو دوزخ سے آزاد کر دیگا۔ ‘‘ 398۔ حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کون سا عمل افضل ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔’’ اﷲ تعالیٰ پر ایمان لانا اس کی راہ میں جہاد کرنا‘‘۔ میں نے کہا :۔’’ کو نسا غلام آزاد کرنا افضل ہے ؟ ‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔’’جس کی قیمت زیادہ اور اس کے مالک کو بہت پسند ہو ‘‘ میں نے عرض کیا:۔’’ اگر میں یہ نہ کر سکوں تو؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :۔’’تم کسی مسلمان کاریگر کی مدد کرو یا بے ہنر کی‘‘ (جو روزی نہ کما سکے) میں نے عرض کیا :۔’’اگر یہ بھی نہ کر سکوں تو ؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔’’ لوگوں کو اپنے شر سے محفوظ کر دو یہ بھی ایک صدقہ ہے جو تم اپنے اوپر کرو گے۔‘‘﴿وضاحت: غریب بے ہنر کو ہنر سکھانا عظیم ثواب ہے اسلئے کسی غریب کی فیس اور دوسرے اخراجات دے کر اس کو ہنر مندبنائیں تاکہ وہ مستقبل میں اپنے پیروں پر کھڑا ہو جائے ﴾ 399۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص اس طرح نہ کہے: ’’تو اپنے رب کو کھانا کھلا، اپنے رب کو و ضو کرا، اپنے رب کو پانی پلا، میرا بندہ میری بندی
Flag Counter