Maktaba Wahhabi

142 - 308
رہے گی یہاں تک کہ اﷲ تعالیٰ کا حکم آجائیگا (یعنی قیامت) اور وہ غالب ہی ہونگے۔‘‘ (عن معاویہ رضی اللہ عنہ) ﴿وضاحت: شیطان عالم (علم کو جاننے والا) تھا۔ اس لئے اس نے اپنی رائے کو مقدم رکھ کر کہا کہ میں آدم سے بہتر ہوں جس کی بنا پر وہ مردود قرار دیا گیا۔ اس لئے ہمیں جو دین کی باتیں سمجھ نہ آئیں اس میں اپنی رائے سے فیصلہ نہیں کرنا چاہیے بلکہ علمائِ حق سے رجوع کرنا چاہیے۔ آج کل ہر دو سرا آدمی عالم اور مفتی بنا ہوا ہے اور خود ہی فیصلے کرتے ہیں اس کے برعکس جب بیمار ہوتے ہیں تو ڈاکٹر کی طرف بھاگتے ہیں۔ جب گھر بنوانا ہوتا ہے تو آرکیٹکٹ کے پاس جاتے ہیں خود ہی کیوں نقشہ نہیں بنا لیتے؟﴾ 465۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’کچھ لوگ اﷲ تعالیٰ کے مال کو بے جا خرچ کرتے ہیں وہ قیامت کے دن دوزخ میں جائینگے‘‘(عن خولہ بنت قیس انصاریہ رضی اللہ عنہا ) 466۔ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے (حجۃ الوداع سے پہلے والے حج کے موقع پر) مجھے ان لوگوں کے ساتھ بھیجا جو دسویں ذو الحجہ کو منیٰ میں منادی کرتے تھے: ’’لوگو! اس سال کے بعد کوئی مشرک حج کرنے نہ آئے اور نہ کوئی ننگا ہو کر بیت ا ﷲ کا طواف کرے‘‘۔ د سویں ذو الحجہ حج اکبر کا دن ہے۔ حج کو حج اکبر اسلئے کہتے ہیں کہ عمرہ کو حج اصغر کہتے ہیں۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اس سال مشرکوں سے جو عہد کیا تھا ختم کر دیا اور (دوسرے) سال حجتہ الوداع میں جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج کیا تو کوئی مشرک شریک نہیں ہوا۔(عن ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ ) کتا ب بد ء ا لخلق .... مخلوق کی پیدائش کیسے شروع ہوئی 467۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سورج اور چاند قیامت کے دن تاریک ہو جائیں گے۔ (عن ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ ) 468۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے ایک تکیہ بنایا جس پر تصویریں
Flag Counter