Maktaba Wahhabi

27 - 308
سر پر پانی بہایا۔ بالوں کی جڑوں تک پانی پہنچا کر پھر وہاں سے ایک طرف ہو کر دونوں پاؤں دھوئے پھر تولیہ لایا گیا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے استعمال نہیں کیا۔ ﴿وضاحت: روزہ نہ ہو تو ناک میں پانی قدرے زور سے کھینچئے یعنی پانی چلو میں لے کر ناک میں زور سے اوپر کھینچئے روزہ ہو تو آہستہ سے تاکہ پانی حلق میں نہ جائے﴾ 53۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا:’’کیا کوئی جنابت کی حالت میں سو سکتا ہے ؟ ‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ہاں جب وضو کر لے تو جنابت کی حالت میں بھی سو سکتا ہے۔‘‘ (عن ابن عمر رضی اللہ عنہما)﴿وضاحت:جنبی سو نے سے پہلے شرم گاہ سے گندگی کو دھوئے پھر نماز جیسا وضو کرے لیکن اس وضو سے نماز نہیں پڑھ سکتا کیونکہ جنابت کی حالت میں غسل جنابت کے بغیر نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے﴾ 54۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب جنابت کی حالت میں سونا چاہتے تو اپنی شرم گاہ صاف کرتے اور نماز کی طرح وضو کر لیتے تھے۔ (عن عائشہ رضی اللہ عنہا ) 55۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ جب مرد (اپنی) عورت کے چاروں حصّوں کے درمیان بیٹھ گیا پھر اس کے ساتھ کوشش کی(یعنی دخول کیا) تو یقینا غسل واجب ہوگیا۔‘‘﴿وضاحت: صرف دخول سے غسل واجب ہو جاتا ہے چاہے انزا ل نہ ہو﴾ کتا ب ا لحیض ....حیض کا بیان ٭ اﷲ تعالیٰ نے فرمایا :(ترجمہ) ’’(اے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم)لوگ آپ سے حیض کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ فرما دیجئے کہ وہ گندگی ہے تم حیض کے دنوں میں عورتوں سے الگ رہو (یعنی ہم بستری نہ کرو) اور جب تک وہ پاک نہ ہو جائیں (یعنی غسل حیض نہ کر لیں)انکے پاس نہ جاؤ پھر جب وہ (اچھی طرح) پاک ہو جائیں تو جدھر سے اﷲتعالیٰ نے حکم دیا ہے ا س طرف سے ان کے پاس جاؤ۔بیشک ا ﷲ ر بّ ا لعزت توبہ کرنے والوں اور پاک رہنے والوں کو پسند فرماتے
Flag Counter