Maktaba Wahhabi

73 - 308
آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھول گئے تھے۔ (عن عبداﷲ بن بحینہ اسدی رضی اللہ عنہ ) 218۔رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ تم میں سے کوئی جب نماز میں کھڑا ہوتا ہے تو شیطان اس کی نماز میں شبہ ڈال دیتا ہے (پھر) اس کو (یہ بھی) یاد نہیں رہتا کہ کتنی رکعتیں پڑھیں ہیں اس لیئے جب تم میں سے کسی کو ایسا اتفاق ہو تو بیٹھے بیٹھے دو سجدے (سہوکے)کرے۔‘‘ (عن ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ) ﴿وضاحت: سجدہ سھو کیلئے کھڑا نہ ہو بلکہ بھول جانے کی صورت میں کم رکعت پر فیصلہ کرے مثلاً 4 رکعت والی نماز میں اگر یہ شک ہو جائے کہ میں نے 4 پڑھی ہیں یا 3 تو تین مانے اور چوتھی رکعت پڑھے۔ اسکے بعد دو سجدے سہو کے کر کے سلام پھیرے﴾ کتا ب ا لجنا ئز ....جنازوں کے احکام 219۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم کو سات باتوں کا حکم دیا اور سات باتوں سے منع فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا 1۔جنازوں کے ساتھ جانے 2۔ مریض کی عیادت 3۔ دعوت قبول کرنے 4۔ مظلوم کی مدد کرنے 5۔ قسم پوری کرنے 6۔سلام کا جواب دینے 7۔چھینک (کے جواب) پر یَرْحَمُکَ اللّٰہُ کہنے کا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا :۔ چاندی کے برتن، (مردوں کیلئے) سونے کی انگو ٹھی ( سونے کا زیور) خالص ریشمی کپڑے اور دیباج اور قسی اور استبرق سے(عن براء بن عازب رضی اللہ عنہ )۔۔۔۔ ﴿وضاحت: یہ تینوں ریشم کی اقسام میں سے ہیں۔ ریشمی گدی جو گھوڑے کی زین پر رکھی جاتی ہے اسکا بھی استعمال منع ہے﴾ 220۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ مسلمان کے مسلمان پر پانچ حق ہیں 1۔ سلا م کا جواب دینا 2۔مریض کی عیادت کر نا 3۔جنازے کے ساتھ جانا 4۔ د عوت قبول کر نا 5۔ چھینک کا جواب دینا۔‘‘ (عن ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ ) 221۔عورتوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا ایک دن ہم کو بھی وعظ سنانے کیلئے مقرر فرمادیجئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (مقرر کر دیا) ان کو وعظ فرمایا :۔ ’’ جس عورت کے تین بچے مر جائیں وہ
Flag Counter