(قیامت کے دن) دوزخ سے اس کی ڈھال ہونگے ایک عورت (ام سلیم رضی اللہ عنہ)نے عرض کیا۔ ’’اگر مرجائیں ؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ2 بھی(عن ابی سعید خدری رضی اللہ عنہ )
﴿وضاحت: ایک حدیث میں ایک بچہ کیلئے بھی یہی و عدہ ہے۔
یہ اس صورت میں ہو گا جب وہ رونے پیٹنے کی بجائے صبر کرے﴾
222۔حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی (حضرت ز ینب رضی اللہ عنہ)کا انتقال ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمانے لگے اس کو تین بار یا اگر مناسب سمجھو تو پانچ بار یا اس سے بھی زیادہ پانی اور بیری کے پتوں سے نہلا سکتی ہو اور آخر میں کافور کا استعمال کر لینا اور غسل سے فارغ ہونے پر مجھے اطلاع دینا۔ حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہ نے کہا جب ہم نہلا چکیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک چادر دی اور فرمایا: ’’یہ اس کے بدن پر لپیٹ دو‘‘
223۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی صاحبزادی کے غسل (میّت) میں فرمایا:’’اسکی دا ہنی طرف سے اور اعضائِ و ضو سے شروع کرو‘‘۔ حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ہم نے کنگھی کر کے ان کے بالوں کے تین حصے کر دئیے تھے۔ ‘‘
﴿وضاحت: میت کو کلی کرانا اور اسکے ناک میں پانی ڈالنا مستحب ہے﴾
224۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یمن کے تین سفید سوتی دھلے کپڑوں میں کفن دیا گیا تھا نہ ان میں قمیص تھی نہ عمامہ۔ (عن عائشہ رضی اللہ عنہا)
﴿وضاحت:ایک ازار (تہبند) ایک چادر اور ایک لفافہ بس یہی تین کپڑے تھے﴾
225۔حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے کہا ہمیں جنازوں کیساتھ جانے سے منع کیا گیا مگر تاکید سے منع نہیں کیا گیا تھا۔
226۔ام المومنین حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہ نے کہاکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو عورت اﷲ تعالیٰ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتی ہے اس کو کسی مردے پر تین دن سے زیادہ سوگ کرنا درست نہیں ہے مگر شوہر
|