Maktaba Wahhabi

178 - 308
﴿وضاحت: حضرت سراقہ بن مالک رضی اللہ عنہ بعد میں مسلمان ہو گئے تھے اور اونچے درجہ کے شاعر تھے﴾ 555۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا اسلام کے زمانہ میں (ہجرت کے بعد مہاجرین کا) جو پہلا بچہ پیدا ہوا وہ عبداﷲ بن زبیر رضی اللہ عنہ تھے لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس کو لیکر آئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کھجور لی اور چبا کر اس کے منہ میں ڈالی۔ پہلے پہل جو اس کے منہ میں گیا وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا لعابِ دہن تھا۔ 556۔حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا میں غار میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا میں نے سر اٹھایا تو مشرکوں کے پاؤں دیکھے (وہ ہمارے سر پر کھڑے ہم کو ڈھونڈھ رہے تھے) میں نے کہا: ’’ یا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم اگر ان میں سے کسی نے اپنی نگاہ نیچے کی تو ہم کو دیکھ لے گا ‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ ابوبکر رضی اللہ عنہ خاموش رہو ہم دو آدمیوں کے ساتھ تیسرا اﷲ رب ا لعزت ہے‘‘ ﴿وضاحت: جب اﷲ تعالیٰ کسی کے ساتھ ہو تو پھر ساری دنیا اسکا کچھ نہیں بگاڑ سکتی مزید تفصیل کیلئے پڑھیے تفسیر 9:40﴾ 557۔حضرت سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ نے کہا مسلمانوں کی تاریخ (کیلنڈر) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت سے شروع ہوتی ہے نہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت سے اور نہ ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مدینہ میں تشریف لانے سے۔ 558۔حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ’’ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان 600 سال کی مدت ہے ‘‘ (اس درمیانی مدت میں کوئی پیغمبر نہیں گذرا) کتا ب ا لمغا زی .... غزوات (جہاد) رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا بیان 559۔حضرت ابو اسحاق رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے غزوے کئے تھے؟ تو انہوں نے کہا کہ19۔ میں نے پوچھا آپ رضی اللہ عنہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کتنے غزوات میں شریک رہے؟ تو انہوں نے کہا کہ17۔میں۔ میں نے پوچھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے پہلا غزوہ کونسا تھا؟ (آپ رضی اللہ عنہ نے) کہا: ’’عشیرہ‘‘ ﴿وضاحت: غزوہ اس جہاد کو کہا جاتا ہے جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود شرکت کی ہو اور سر یہ
Flag Counter