پینا سنت ہے آپ بھی روزانہ پیجئے۔
552۔میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا:’’ (نیک) عملوں کا ثواب نیت ہی سے ملتا ہے پھر جس نے دنیا کمانے یا کسی عورت سے شادی کیلئے ہجرت کی اس کی ہجرت اسی کیلئے ہو گی (آخرت کا ثواب نہیں ملے گا) اور جس نے اﷲ تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رضا مندی کیلئے ہجرت کی اس کی ہجرت اﷲ ا ور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے ہو گی (ثواب ملیگا)۔ ‘‘ (عن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ )
553۔حضرت عطا بن ابی رباح رضی اللہ عنہ نے کہا میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے ملنے گیا میرے ساتھ عبید بن عمرلیسی رضی اللہ عنہ بھی تھے ہم نے ان سے ہجرت کا مسئلہ پوچھا (جب مکّہ فتح ہو چکا) انہوں نے کہا کہ اب ہجرت کہاں سے رہی (پہلے) یہ حال تھا کہ آدمی اپنا دین بچانے کیلئے اﷲ تعالیٰ اور اس کے
رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بھاگ آتا تھا اسکو فتنوں کا ڈر ہوتا تھا آج اﷲ تعالیٰ نے اسلام کو غالب کر دیا ہے۔ مسلمان اپنے پروردگار کی عبادت جہاں چاہے کر سکتا ہے۔ لیکن جہاد اور جہاد کی نیت کا ثواب باقی ہے۔ ﴿ وضاحت: جب دین میں خلل پڑنے کا ڈر ہو تو دارالکفر سے دارالسلام کی طرف ہجرت واجب ہے یہ حکم قیامت تک باقی ہے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے قول سے یہ نکلتا ہے کہ ہجرت اسی ملک سے واجب ہے جہاں پر اﷲ تعالیٰ کی عبادت آزادی کے ساتھ نہ ہو سکے۔ محض پیسہ کمانے کیلئے دارالکفر میں رہنا مناسب نہیں ہے ہاں اس کے ساتھ ساتھ وہاں کے لوگوں کو ا ﷲ ربّ ا لعزت کی توحید کی طرف دعوت دیتا رہے تو اس وقت رہ سکتا ہے۔﴾
554۔حضرت برأ بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے تھے جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (غار سے نکل کر مدینہ جارہے تھے تو) سراقہ بن مالک بن جعشم رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا پیچھا کیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کیلئے بد دعا کی اس کا گھوڑا زمین میں دھنس گیا تو وہ کہنے لگا آپ صلی اللہ علیہ وسلم دعا کر کے اس بلا سے چھڑائیے میں
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں ستاؤں گا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی (اسکا گھوڑا زمین سے نکل آیا) پھر راستے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پیاس لگی ایک چرواہا ملاحضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے ایک پیالہ لیا اس میں تھوڑا سا دودھ دوہا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اتنا پیا کہ میں خوش ہو گیا۔
|