سوار ایک رکعت بھی جس طرح ممکن ہو پڑھ سکتا ہے۔ اشاروں سے بھی ادا کرنا جائز ہے۔ معلوم ہوا کہ فرض نماز کسی بھی حالت میں معاف نہیں ہے اسی طرح شدید بیماری میں بھی فرض نماز اس وقت تک ادا کرنا ضروری ہے جب تک مریض ہوش و حو اس میں رہے﴾
157۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز اندھیرے میں پڑھی پھر سوار ہوئے اور فرمایا: اَ للّٰہُ اَکْبَرُ۔ خیبر پر بربادی آ گئی ہم تو جب کسی قوم کے میدانوں میں اترتے ہیں، تو جو لوگ
ڈرائے گئے ہیں، ان کی صبح خوفناک ہو جاتی ہے۔ یہودی گلی کوچوں میں یہ کہتے ہوئے بھاگ رہے تھے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم پانچ حصوں پر مشتمل (مقدمہ، ساقہ، میمنہ، میسرہ، قلب) لشکر لیکر آگئے آخر رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم ان پر غالب آئے اور لڑنے والے (جوانوں)کو قتل کر دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں اور بچوں کو قید کر لیا۔ اتفاق سے حضرت صفیہ رضی اللہ عنہ، حضرت دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ کے حصّے میں آئیں پھر رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو ملیں۔(عن انس بن مالک رضی اللہ عنہ)﴿وضاحت : آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ کو سات غلام دے کر حضرت صفیہ رضی اللہ عنہ کو حاصل کیا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے نکاح کر لیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو آزاد کر دیا یہی ان کا مہر ٹھہر ا۔ حضرت ثابت رضی اللہ عنہ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا مہر کیا مقرر کیا تھا؟ توحضرت انس رضی اللہ عنہ نے کہا ’’خود انہیں کو ان کے مہر میں دے دیا تھا‘‘ ( یعنی آزاد کردیا)پھر مسکرائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت صفیہ رضی اللہ عنہ کے ا علیٰ نسب اور ان کی دل جوئی کی غرض سے انہیں اپنے نکاح میں لیا تھا کیونکہ وہ بنو قر یظہ کے سردار کی بیٹی تھیں ﴾
کتا ب ا لعیدین ....دونوں عیدوں کا بیان
158۔ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو (عید کے دن) خطبہ دیتے ہوئے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’پہلا کام جو ہم سب اس دن کرتے ہیں وہ نماز ہے پھر لوٹ کر (بقرہ عید والے دن) قربانی کرتے ہیں جس نے اس طرح کیا اس نے ہماری سنت پر عمل کیا۔‘‘ (عن براء بن عازب رضی اللہ عنہ )
159۔ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم عیدالفطر کے دن جب تک چند(طاق) کھجوریں نہ کھا لیتے نماز کو نہ جاتے
|