493۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ دو دھاری والے سانپ کو مار ڈالو کیونکہ وہ بینائی کو کھو دیتاہے اور حاملہ عورت کا حمل گرا دیتا ہے۔ ‘‘ (عن عائشہ رضی اللہ عنہا)﴿وضاحت: اس میں زہریلا مادہ اتنا زیادہ ہوتاہے کہ اسکی تیز نگاہی اگر کسی کی آنکھ سے ٹکرا جائے توبینائی کے زائل ہونے کا خطرہ ہے اسی طرح حاملہ عورتوں کے حمل ساقط کرنے کیلئے بھی انکی تیز نگاہی خطرناک ہے﴾
انبیا علیہم السلام کا بیان
494۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اﷲ عزو جل نے حضرت آدم علیہ السلام کو60 ہاتھ لمبا بنایا تھا پھر فرمایا: ’’جاؤ ان فرشتوں کے گروہ کو سلام کرو اور وہ آپ کو کیا جواب دیتے ہیں انہیں سنو وہی آپ کا اور آپ کی اولاد کا سلام و جواب ہو گا‘‘۔ حضرت آدم علیہ السلام نے کہا: ا لسلام علیکم انہوں نے جواب دیا:۔
ا لسلا م علیک و ر حمۃ ا للہ۔ انہوں نے ورحمۃ ا للہ کا لفظ بڑھا یا۔ جو لوگ قیامت کے دن (جنت) میں داخل ہونگے وہ سب حضرت آدم علیہ السلام کی صورت پر ہونگے حضرت آدم علیہ السلام کے بعد پھر اب تک قد چھوٹے ہوتے رہے۔ (عن ابی ہریر ۃ رضی اللہ عنہ )....
﴿وضاحت: حضرت آدم علیہ لسلام نہایت خوبصورت تھے اور ان ہی کے ہم شکل تمام جنتی ہونگے۔ ا للھم ا جعلنا منھم آمین یا ربّ ا لعا لمین﴾
495۔ حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہ نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: ’’یا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم اﷲ رب العزت تو حق میں کوئی شرم نہیں کرتا تو کیا عورت کو بھی غسل کرنا چاہیے جب اس کو احتلام ہو ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں اگر وہ نمی (گیلا پن) دیکھے یہ سن کراُمّ المومنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا ہنس دیں اور تعجب سے کہنے لگیں کیا عورت کو بھی احتلام ہوتا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (اگر ا یسا نہیں ہے) تو پھر بچہ اس کے مشابہ کیوں ہوتاہے ‘‘
496۔ حضرت عبداﷲ بن سلام رضی اللہ عنہ ( یہودیوں کے عالم) کو یہ خبر پہنچی کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ میں تشریف لائے ہیں وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہو کر کہنے لگے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے تین باتیں
|