Maktaba Wahhabi

151 - 308
پوچھتا ہوں پیغمبر علیہ السلام کے سوا اور کوئی ان کو نہیں بتا سکتا 1۔ قیامت کی پہلی نشانی کیا ہے؟ 2۔بہشتی لوگ بہشت میں جا کر سب سے پہلے کیا کھائیں گے؟ 3۔ بچہ اپنے باپ کے مشابہ کیوں ہوتا ہے ؟ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ابھی ابھی جب تم نے پوچھا تو حضرت جبرئیل علیہ السلام نے یہ باتیں (جواب) مجھ کو بتلا دیں حضرت عبداﷲ رضی اللہ عنہ نے کہا یہ فرشتہ یہودیوں کا دشمن ہے۔ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا 1۔ قیامت کی پہلی نشانی ایک آگ ہے جو لوگوں کو مشرق سے مغرب لے جائیگی۔2۔پہلا کھانا بہشتیوں کا مچھلی کی کلیجی پر جو ٹکڑا لٹکا رہتا ہے وہ ہو گا (یہ نہایت لذیذ ہوتا ہے)۔3۔ بچہ کے مشابہ ہونے کی و جہ یہ ہے کہ جب مرد عورت سے صحبت کرتا ہے اگر مرد کا پانی آگے بڑھ جاتا ہے (غالب آ جاتا ہے) تو بچہ باپ کے مشابہ ہوتا ہے اور اگر عورت کا پانی آگے بڑھ جاتا ہے۔ تو اس کے مشابہ ہو جاتا ہے حضرت عبداﷲ بن سلام رضی اللہ عنہ نے یہ جواب سن کر عرض کیا میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ اﷲ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں پھر انہوں نے عرض کیا: ’’یا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم یہودی انتہا درجہ کے جھوٹے فریبی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پہلے ان سے (میرا حال پوچھئے) اگر ان کو معلوم ہو گیا کہ میں مسلمان ہو گیا ہوں تو وہ مجھ کو جھوٹا کہیں گے۔ جب یہودی رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو حضرت عبداﷲ بن سلام رضی اللہ عنہ (ایک جگہ چھپ گئے) رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا: عبداﷲ بن سلام رضی اللہ عنہ تم میں کیسے آدمی ہیں ؟ انہوں نے کہا بڑے عالم، بڑے عالم کے بیٹے، سب سے افضل، سب سے افضل کے بیٹے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دیکھو اگر عبداﷲ مسلمان ہو جائیں تو تم بھی مسلمان ہو جاؤ گے؟ ا نہوں نے کہا اﷲ نہ کرے۔ اﷲ ان کو مسلمان ہونے سے بچائے رکھے یہ سن کر حضرت عبداﷲ رضی اللہ عنہ کمرہ سے باہر نکلے اور کہنے لگے: اَ شْھَدُ اَ نْ لَّآ اِ لٰہَ اِ لَّا ا للّٰہُ وَ اَ شْھَدُ اَ نَّ مُحَمَّدً ا رَّ سُوْ لُ ا للّٰہِ اس وقت یہودی (شرمندہ ہوکر) کہنے لگے عبداﷲ تو ہم سب میں برا آدمی ہے سب سے برے
Flag Counter