پوچھا گیاتو رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شراب نشہ لائے وہ حرام ہے (عن عائشہ رضی اللہ عنہا)
﴿وضاحت:ایک دوسری حدیث میں ہے کہ جس چیز کا زیادہ پینا نشہ لائے اس کا تھوڑا پینا بھی حرام ہے۔(فتح الباری) نوٹ : جس چیز کے پہلی بار استعمال سے انسان کو نشہ آجائے (سر چکراجائے)وہ حرام ہے اسی لئے بعض علماکرام نے تمباکو، سگریٹ، گٹکا اور ہیروئن وغیرہ کو بھی حرام کہاہے)پڑ ھئیے ہماراپمفلٹ’’ تمباکو ا ورنسوار کا ا ستعمال حرام ہے‘‘﴾
728۔حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ نے کہاکہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے گدری(کچی)کھجور اور پکی کھجور نیز کھجور اور انگور کو نبیذ بنانے کے لئے ملا کر بھگونے سے منع کیا ہے۔ نبیذ بنانے کے لئے ان میں سے ہر ایک کو علیحدہ علیحدہ بھگویا جائے۔
﴿وضاحت:کچی اور پکی کھجو ر یا کھجو ر اور ا نگور کو ملا کر نبیذ بنانے کی ممانعت
اسلئے ہے کہ ایسا کرنے سے اس میں نشہ پیدا ہو جاتا ہے۔(فتح الباری)﴾
729۔حضرت جابر بن عبد اﷲ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ مقام نقیع سے ایک برتن میں رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے دودھ لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔’’ تم اسے ڈھانک کر کیوں نہ لائے خواہ اس پر لکڑی کا ٹکڑا ہی رکھ دیتے۔‘‘
﴿وضاحت:دودھ یا پانی وغیرہ کے برتن کو ڈھانک کر رکھنا چاہیے
کیو نکہ کھلا رکھنے سے مٹی یا کیڑے مکوڑے کے گرنے کا امکان ہوتاہے﴾
730۔رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا :۔’’ بہترین صدقہ یہ ہے کہ دودھ دینے والی اونٹنی یاعمدہ بکری دی جائے جو صبح و شام دودھ کا ایک برتن بھر دے۔‘‘ (عن ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ )
731۔حضرت عبد اﷲبن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے آبِ زمزم کھڑے ہوکر پیا تھا۔ ﴿ وضاحت: وضو سے بچا ہوا پانی اور آبِ زمزم کھڑے ہوکر پینے سے متعلق متعدد روایات ہیں اور آبِ زمزم پینے سے پہلے یہ د عا پڑ ھنی چاہئے :۔
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَسْئَلُکَ عِلْمًا نَّافِعًا وَّ رِزْ قًا وَاسِعًا وَّ شِفَائً مِّنْ کُلِّ دَ ا ئٍ
|