Maktaba Wahhabi

241 - 308
مردانی عورت سے مراد وہ عورت ہے جو مردوں سے مشابہت رکھتی ہو ﴾ 779۔حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’مونچھ کے بال کترواناسنت ہے۔‘‘ 780۔حضرت عبداﷲ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’زیرِ ناف بال مونڈنا،ناخن کاٹنا ا ور مونچھ کترانا سنتیں ہیں۔‘‘ 781۔حضرت عبداﷲ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :۔ ’’ مشرکین کی مخالفت کرو داڑھیاں بڑھا ؤ اور مونچھیں کترواؤ ‘‘ 782۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہود و نصاریٰ خضاب نہیں لگاتے تم ان کی مخالفت کرو۔ (عن ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ )......﴿وضاحت:داڑھی اور سر کے بالوں کو خضاب لگاتے وقت سیاہ رنگ سے اجتناب کرنا چاہئے کیو نکہ سیاہ رنگ اختیارکرنے کی ممانعت ہے۔ بالوں پر مہندی لگانا سنت ہے(فتح الباری)﴾ 783۔رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال نہ بالکل سیدھے اور نہ بہت گھونگھریالے بلکہ ان کے درمیان میں تھے جو کندھے اور کانوں کے درمیان رہتے تھے۔(عن انس رضی اللہ عنہ ) 784۔رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پاؤں پر خوب گو شت تھا۔میں نے ایسا خوبصورت نہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے کسی کو دیکھا اور نہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتھیلیاں چوڑی اور کشادہ تھیں۔ (عن انس رضی اللہ عنہ) 785۔حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم قزع سے منع فرماتے تھے۔۔۔۔۔ ﴿وضاحت:قزع کے معنیٰ ہیں سر کے دونوں جانب بال چھوڑ کر باقی درمیان سے سر منڈوا دیا جائے اس میں مر د، عورت اور بچے تمام شامل ہیں ممانعت کی و جہ یہود سے مشابہت ہے (فتح الباری)﴾ 786۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو عمدہ سے عمدہ خوشبو جو میسر ہوتی لگایا کرتی
Flag Counter