773۔حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سونے چاندی کے برتن میں کھانے پینے اور(مردوں کو) ریشم و دیباج پہننے، اوڑھنے اور اس کے اوپر بیٹھنے سے منع فرمایا تھا۔
774۔میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا :۔’’ کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی جوتیاں پہن کرنماز پڑھ لیا کرتے تھے‘‘ تو انہوں نے کہاکہ۔’’ ہاں ‘‘ (عن سعید بن مسلمہ رضی اللہ عنہ)
﴿وضاحت: پاک و صاف جوتیوں میں نماز پڑھناجائزاور مسنون ہے ( فتح ا لباری )﴾
775۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔’’ تم میں سے کوئی ایک جوتا پہن کر نہ چلے۔ دونوں اتارکر یا دونوں پہن کر چلے۔‘‘
﴿وضاحت:ایسا کرنا بدنمائی بھی ہے اور پاؤں کی تکلیف کا اندیشہ بھی ﴾
776۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔’’تم میں سے کوئی جوتا پہنے تو پہلے دایاں پاؤں ڈالے اور جب اتارے تو پہلے بایاں پاؤں نکالے تاکہ دایاں پاؤں پہننے میں اول اور اتارنے میں آخر ہو ‘‘۔﴿وضاحت:آپ صلی اللہ علیہ وسلم زینت و تکریم کے کام دائیں جانب سے شروع فرماتے اور دوسرے کام ان کے بر عکس بائیں جانب سے شروع کرتے مثلاً بیت الخلا میں داخل ہونا، استنجا کرنااور جو تا اتارنا وغیرہ (فتح الباری)﴾
777۔حضرت انس رضی اللہ عنہ نے کہاکہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی اور اس میں محمد رسول ا للہ کے الفاظ کندہ کرائے پھر فرمایا ’’میں نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوا کر اس میں محمد رسول ا للہ کندہ کرایا ہے لہٰذا تم میں سے کوئی یہ نقش کندہ نہ کرائے۔‘‘
778۔حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے زنانے مرد اور مردانی عورت پر لعنت فرمائی ہے اور فرمایا کہ انہیں گھروں سے نکا ل دو اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کا قول ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک زنا نے مرد کو (گھر سے) نکال دیا تھا اسی طرح حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بھی ایک زنانے مرد کو (گھر سے) نکال دیا تھا۔
﴿وضاحت:زنانہ مردسے مراد وہ مرد ہے جو لباس وغیرہ میں عورتوں سے مشابہت رکھتا ہو اور
|