Maktaba Wahhabi

167 - 308
لگے میرے ماں باپ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان ہوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم زندگی اور موت دونوں حال میں اچھے اور پاکیزہ ہیں۔ قسم اس پروردگار کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اﷲ تعالیٰ آپ کو دوبار موت کا مزہ نہیں چکھائے گا۔ پھر باہر نکلے اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے کہنے لگے قسم کھانے سے ذرا پرہیز کیا کرو۔ جب حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بات کرنا شروع کی تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ (خاموش ہو کر) بیٹھ گئے اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اﷲ تعالیٰ کی تعریف بیان کی پھر کہا: ’’(لوگو!) اگر کوئی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو پوجتا تھا (یہ سمجھتا تھا کہ وہ آدمی نہیں ہیں کبھی نہیں مریں گے) تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو چکے ہیں اور جو کوئی اﷲ تعالیٰ کی عبادت کرتا تھا (محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کا بندہ اور رسول سمجھتا تھا) تو اﷲ تعالیٰ ہمیشہ زندہ ہے کبھی مرنے والا نہیں۔ (حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے سورہ زمر39کی آیت 30 پڑھی) ترجمہ’’(اے پیغمبر!) تم بھی مرنے والے ہو وہ بھی مریں گے‘‘۔ (اور دوسری آیت بھی پڑھی) ’’محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور کچھ نہیں مگر پیغمبر ہیں ان سے پہلے کئی پیغمبر گزر چکے ہیں۔ کیا وہ مر جائیں یا شہید ہو جائیں تو تم اپنی ایڑیوں کے بل (اسلام سے) پھر جاؤ گے؟ اور جو کوئی ایڑیوں کے بل پھر جائے وہ اﷲ تعالیٰ کو کچھ نقصان نہیں پہنچا سکے گا اور اﷲ تعالیٰ شکر کرنے والوں کو شکر کا بدلہ عنقریب دے گا‘‘ (3:144)۔ لوگ چیخ مار کر رونے لگے اور سب انصار سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کے گھر میں اکٹھے ہوئے اور (مہاجرین سے) کہنے لگے اب ایسا کرو ایک امیر ہماری قوم کا رہے ایک امیر تمہاری قوم کا (دونوں مل کر حکومت کریں)حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ انصار کی مجلس میں پہنچے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بات کرنا چاہی لیکن حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا ذرا خاموش رہو۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کہا کرتے تھے میں نے جو اس وقت(حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے پہلے) بات کرنا چاہی تھی اس کی و جہ یہ تھی کہ میں نے ایک (عمدہ) تقریر سوچ رکھی تھی میں ڈرتا تھا کہیں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اس کو بیان نہ کر سکیں لیکن حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے باتیں شروع کیں تو نہایت ہی فصاحت و بلاغت کے ساتھ۔ ا نہوں نے (انصار سے) یہ کہا: ’’امیر تو ہم ہی رہیں گے تم لوگ وزیر اور مشیر ہو گے۔ حضرت حباب بن منذر رضی اللہ عنہ کہنے لگے ہر گز نہیں اﷲ کی قسم یہ نہیں ہو سکتا ایک امیر ہم میں سے ہو گا اور ایک تم میں سے.حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ
Flag Counter