Maktaba Wahhabi

168 - 308
(وجہ یہ ہے) کہ قریش کے لوگ سارے عرب میں شریف خاندان شمار کئے جاتے ہیں اور ان کا ملک (یعنی مکہ) عرب کے بیچ میں ہے اسلئے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے بیعت کر لو یا ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ سے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے یہ سن کر کہا آپ رضی اللہ عنہ کے ہوتے ہوئے ہم تو آپ ہی سے بیعت کرینگے آپ رضی اللہ عنہ ہمارے سردار ہو اور ہم سب میں افضل ہو اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ رضی اللہ عنہ سے زیادہ محبت تھی۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا ہاتھ تھاما ان سے بیعت کی اور دو سرے لوگوں نے بھی بیعت کر لی ﴿وضاحت:حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے اس عظیم خطبہ نے ا مّتِ محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کو منتشرہونے سے بچا لیا اور اس طرح خلافت راشدہ کی بنیاد رکھی گئی۔ دعا ہے اﷲ رب العزت آج بھی مسلمانوں کو باہمی اتفاق نصیب فرمائے اور ایک دفعہ پھر مسلمانوں کو متحد کر دے۔ آمین﴾ 537۔حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ میرے صحابہ رضی اللہ عنہم کو برا بھلا مت کہو۔ اگر کوئی شخص احد پہاڑ کے برابر بھی سونا (اﷲ کی راہ میں)خرچ کر ڈالے تو ان کے ایک مدتقریباً اڑھائی پاؤ غلہ کے برابر بھی نہیں ہو سکتا اور نہ ہی ان کے آدھے مد کے برابر۔‘‘........﴿وضاحت: خدمت اسلام میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کی مالی قربانیوں کو اس لئے فضیلت حاصل ہے کہ انہوں نے ایسے وقت میں خرچ کیا جب اسلام کو مال کی سخت ضرورت تھی، کافروں کا غلبہ تھا اور مسلمان محتاج تھے﴾ 538۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم احد پہاڑ پر چڑھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیساتھ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ بھی چڑھے۔ اتنے میں پہاڑ کو جنبش ہوئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ احد پہاڑ ٹھہرا رہ۔ تجھ پر ا ور کوئی نہیں ایک پیغمبر، ایک صدیق اور دو شہید ہیں۔‘‘ (عن انس بن مالک رضی اللہ عنہ ) ﴿ وضاحت: یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ تھا حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ دونوں شہید ہوئے اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اﷲ ربّ العزت کی ہر ہر مخلوق اپنے اندر شعور رکھتی ہے۔ جمادات و نباتات کے اندر بھی ایک مخصوص قسم کا شعور موجود ہے۔ اﷲ تعالیٰ نے سچ فرمایا: (ترجمہ) ’’ساتوں آسمان اور زمین اور جو بھی ان میں ہے اس (اﷲ)کی تسبیح کررہے ہیں۔ ایسی کوئی چیز نہیں ہے جو اسے
Flag Counter