Maktaba Wahhabi

169 - 308
(اﷲ تعالیٰ کو) پاگیزگی اور تعریف کے ساتھ یاد نہ کرتی ہو ہاں یہ صحیح ہے تم اسکی تسبیح سمجھ نہیں سکتے۔ وہ بڑا بردباد اور بخشنے والا ہے‘‘۔ (17:44)﴾ 539 رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ ایک بار میں سو رہا تھا (خواب دیکھاکہ)۔ میں نے دودھ پیا اتنا کہ میں دودھ کی تازگی دیکھنے لگا جو میں نے ناخنوں پر محسوس کی۔ پھر میں نے اپنا بچا ہوا دودھ عمر رضی اللہ عنہ کو دے دیا ‘‘ صحابہ رضی اللہ عنہ نے پوچھا اس کی تعبیر کیا ہے؟ یا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا علم۔ (عن عبداﷲ بن عمر رضی اللہ عنہما ) 540۔رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ ایک بار میں سو رہا تھا میں نے خواب میں دیکھا کہ کچھ لوگ میرے سامنے لائے گئے بعض لوگوں کی قمیص تو اتنی اونچی تھی کہ چھاتی تک پہنچتی تھی بعضوں کے یہاں تک بھی نہیں پہنچتی اور عمر رضی اللہ عنہ جو سامنے لائے گئے ان کی قمیص اتنی لمبی تھی جس کو وہ کھینچ رہے تھے۔‘‘ لوگوں نے عرض کیا اس کی تعبیر کیا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’دین‘‘۔ (عن ابی سعید خدری رضی اللہ عنہ ) 541۔حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک باغ میں داخل ہوئے مجھ کو یہ حکم دیا کہ باغ کے دروا زے پر پہرہ دوں اتنے میں ایک شخص آیا اس نے اجازت مانگی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ ’’اس کو اجازت دے دو اور اسکو بہشت کی خوشخبری بھی دے دو۔ ‘‘ میں نے کھولا تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں پھر دوسرا شخص آیا اجازت مانگنے لگا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ اجازت دے دو اور اس کو بھی بہشت کی خوش خبری دے دو‘‘ میں نے کھولا دیکھا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ ہیں پھر ایک اور آیا اجازت مانگنے لگا آپ صلی اللہ علیہ وسلم تھوڑی دیر خاموش رہے۔ بعد میں فرمایا :۔’’اجازت دے دو اور اس کو بھی جنت کی خوش خبری دے دو مگر ایک مصیبت کے بعد۔‘‘ میں نے کھولا تو دیکھا حضرت عثمان رضی اللہ عنہ ہیں۔ 542۔حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنے سینے سے لگایا اور فرمایا: ’’یا اﷲ اس کو حکمت (قرآن) سکھلا دیجئے ‘‘﴿ وضاحت: اس دعا کی برکت سے حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اللہ عنہما علوم قرآن کے ماہر تھے﴾
Flag Counter