Maktaba Wahhabi

185 - 308
سُبْحَا نَکَ ا للّٰھُمَّ رَ بَّنَا وَ بِحَمْدِ کَ ا للّٰھُمَّ ا غْفِرْ لِیْ ’’ پاک ہے تیری ذات اے ہمارے رب! اور تیرے ہی لئے حمد ہے۔ اے اﷲ! میری مغفرت فرما دے ‘‘﴿وضاحت: رکوع اور سجدہ میں مزیدمسنون دعائیں بھی مانگ سکتے ہیں ﴾ 579۔حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بطحاء (مکہ کے پتھریلے میدان) کی طرف نکلے اور پہاڑ پر چڑھ گئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پکارا : اے لوگو! ہوشیار ہو جاؤ!یہ سن کر قریش کے لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جمع ہو گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ بتلاؤ اگر میں تم سے کہوں کہ دشمن صبح کو یا شام کو تم پر حملہ کرنے والا ہے تو تم میری بات سچ سمجھو گے؟ انہوں نے کہا بیشک۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو میں تم کو پہلے ہی سے سخت عذاب سے ڈراتا ہوں جو تمہارے سامنے ہے اس پر ابو لہب کہنے لگا تمہاری خرابی ہو۔ کیا تم نے ہم کو اسی کام کیلئے جمع کیا تھا؟ اس وقت اﷲ تعالیٰ نے یہ سورت اتاری تَبَّتْ یَدَ آ اَ بِیْ لَھَبٍ۔۔۔۔ آخر تک 580نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اﷲ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: ’’ابن آدم نے مجھ کو جھٹلایا۔ اس کو یہ لازم نہ تھا کہ مجھ کو گالی دے۔ جھٹلانا یہ ہے وہ کہتا ہے میں اس کو دوبارہ پیدا نہیں کروں گا حالانکہ دوبارہ پیدا کرنا پہلی بار پیدا کرنے سے زیادہ مشکل نہیں ہے اور گالی دینا یہ ہے کہ (معاذ اﷲ) کہتا ہے اﷲ کی اولاد ہے اور میں تو اکیلا ہوں بے نیاز ہوں۔ نہ مجھ کو کسی نے پیدا کیا ہے نہ اور میری کوئی اولاد ہے اور میرے جوڑ کا کوئی دو سرا ہے ہی نہیں ‘‘ (عن ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ ) 581حضرت انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا فرمایا کرتے تھے : رَبَّنَآ ٰاتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّ فِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ ’’اے ہمارے پروردگار! ہمیں دنیا او ر آخرت میں اچھائیاں عطا فرمااور ہمیں آگ کے عذاب سے محفوظ رکھ ‘‘﴿ وضاحت :یہ جامع دعا دنیا اور آخرت کی تمام نعمتوں پر مشتمل ہے۔ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم اکثر ا وقات یہ دعا کیا کرتے تھے(فتح الباری)﴾ 582حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ مسکین وہ نہیں ہے جسے ایک دو
Flag Counter